اولمپکس کی تاریخ کے عظیم ترین تیراک مائیکل فیلپس نے ایک اور طلائی تمغے کے ساتھ اپنے کیریئر کا اختتام کیا ہے۔ان کے اولمپکس میں گولڈ میڈلز کی تعداد 23 ہو گئی ۔ریو اولمپکس میں فیلپس نے اپنا آخری طلائی تمغہ چار ضرب سو میٹر میڈلے ریلے میں جیتا ۔
فیلپس نے اس دوڑ میں بٹر فلائی تیراکی میں مہارت دکھائی، یہ ریو میں ان کا پانچواں طلائی تمغہ ہے۔اس سے پہلے وہ چار ضرب دو سو میٹر فری اسٹائل ریلے، 200 میٹر بٹر فلائی، چار ضرب سو میٹر فری اسٹائل ریلے اور 200 میٹر انفرادی میڈلے میں طلائی تمغے حاصل کیے۔ اس کے علاوہ فیلپس نے 100 میٹر بٹر فلائی میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔
مائیکل فیلپس نے پانچ اولمپکس میں حصہ لیا اور مجموعی طور پر 23 طلائی، 3 چاندی اور 2 کانسی کے تمغوں کے ساتھ اپنے کیریئر کو خیرباد کہا