امریکی شہر نیو یارک میں ایک امام مسجد اور اس کے نائب کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ہفتے کے دن نامعلوم حملہ آور نے انہیں کوئینز کے علاقے میں سر پر گولیاں مار کر ہلاک کر کیا۔ اس خونریز واقعے کے محرکات کا علم نہیں ہو سکا جبکہ ابھی تک کوئی گرفتاری بھی عمل میں نہیں آئی۔
نیو یارک پولیس کے مطابق ایسے فوری شواہد نہیں ملے کہ یہ واردات عقیدے کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ مقتول امام کی شناخت پچپن سالہ اخون جی کے نام سے کی گئی ہے، جو دو سال قبل ہی بنگلہ دیش سے امریکا منتقل ہوا تھا۔ تاحال اخون کے مقتول نائب کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔