15.10.2026, 04:14pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

شاعر اختر حسین جعفری 15 اگست 1932ء کو ہوشیار پور میں پیدا ہوئے
15.08.2016, 04:05am , سوموار (GMT+1)

وقار زیدی ۔ کراچی
حافظ محمد صدیق الماس رقم کی پیدائش

٭ پاکستان کے نامور خطاط حافظ محمد صدیق الماس رقم 15 اگست 1907ء کو جامکے چیمہ، گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے فن خطاطی کی تعلیم حکیم محمد عالم گھڑیالوی سے حاصل کی اور بہت جلد خود بھی نامور خطاطوں میں شمار ہونے لگے۔
1934ء میں انہوں نے علامہ اقبال کی کتاب زبورعجم کی خطاطی کی جس کے بعد مولانا ظفر علی خان نے ان سے اپنی کئی کتابوں کی خطاطی بھی کروائی اورانہیں خطاط العصر کا خطاب عطا کیا۔ حافظ محمد صدیق الماس رقم کو زبورعجم کے علاوہ جن مشہور کتابوں کی خطاطی کا اعزاز حاصل ہوا ان میں علامہ عنایت اللہ مشرقی تذکرہ اور حفیظ جالندھری کا شاہنامہ اسلام شامل تھے۔
30 مارچ 1972ء کو حافظ محمد صدیق الماس رقم انتقال کرگئے۔
حافظ محمد صدیق الماس رقم لاہور میں حضرت طاہر بندگی کے مزار کے احاطے میں آسودۂ خاک ہیں
------------------------------------------------------------------------------------------

اختر حسین جعفری کی پیدائش

٭ اردو کی جدید نظم کے ممتاز شاعر اختر حسین جعفری 15 اگست 1932ء کو موضع بی بی پنڈوری ضلع ہوشیار پور میں پیدا ہوئے۔ ان کے شعری مجموعوں میں آئینہ خانہ اور جہاں دریا اترتا ہے کے نام شامل ہیں۔ وہ اردو کے جدید نظم نگاروں میں ایک اہم مقام کے حامل ہیں۔ حکومت پاکستان نے ان کی ادبی خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں 2002ء میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا اس کے علاوہ انہوں نے اپنی تصنیف آئینہ خانہ پر آدم جی ادبی انعام بھی حاصل کیا تھا۔
3 جون 1992ء کو اختر حسین جعفری لاہور میں وفات پاگئے اور شادمان کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہوئے۔
------------------------------------------------------------------------------------------

قاضی محب الرحمن کی پیدائش

٭15 اگست 1996ء پاکستان کے ہاکی کے معروف کھلاڑی قاضی محب الرحمن کی تاریخ پیدائش ہے۔
قاضی محب الرحمن سکاری ضلع بنوں میں پیدا ہوئے تھے۔فروری 1986ء میں وہ پاکستانی کی قومی ٹیم میں شامل ہوئے۔ انہوں نے 17 ٹورنامنٹس کے 123 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور اس دوران چار طلائی ،آٹھ نقرئی اور تین کانسی کے میڈل جیتے۔ وہ پنالٹی کارنر سے گول اسکور کرنے کے ماہر سمجھے جاتے تھے۔ انہوں نے مجموعی طور پر41گول اسکور کئے۔
قاضی محب بنیادی طور پر فل بیک پوزیشن پر کھیلتے تھے مگر چند عرصے انہوں نے رائٹ ہاف کی پوزیشن پر کھیلا۔ وہ 1988ء سے 1990ء تک پاکستانی ہاکی ٹیم کے کپتان رہے۔ اس دوران انہوں نے چیمپئنز ٹرافی میں مین آف دی ٹورنامنٹ کی ٹرافی اور پاک بھارت ٹیسٹ سیریز میں بیسٹ پلیئر آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کیا۔
1990ء کے ایشیائی کھیلوں کے دوران ٹانگ میں گیند لگنے کی وجہ سے ان کے پائوں میں ایک زخم ہوگیا جو آہستہ آہستہ کینسر بن گیا۔ اسی مرض میں وہ صرف 33 برس کی عمر 29 دسمبر 1996ء کو وفات پاگئے اور اپنے آبائی گائوں سکاری ضلع بنوں میں آسودۂ خاک ہوئے۔
حکومت پاکستان انہیں ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔
------------------------------------------------------------------------------------------

خالد علیگ کی وفات

٭15 اگست 2007ء کو اردو کے نامور ترقی پسند شاعر اور صحافی خالد علیگ کراچی میں وفات پاگئے۔
خالد علیگ کا اصل نام سید خالد احمد شاہ تھا۔ وہ 1923ء میں قائم گنج ضلع فرخ آباد (یوپی) میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی اور قیام پاکستان کے بعد 1947ء میں پاکستان آگئے۔ وہ پیشہ کے اعتبار سے سول انجینئر تھے اور انہوں نے اپنی ملازمت کے سلسلے میں اوکاڑہ، لاہور، سکھر، میرپورخاص اور دیگر شہروں میں قیام کیا۔ 1960ء میں وہ مستقلاً کراچی آگئے اور پھر تاعمر اسی شہر میں قیام پذیر رہے۔ خالد علیگ ہمیشہ انجمن ترقی پسند مصنّفین کی صف اوّل میں شامل رہے۔ انہوں نے اپنی صحافت کا آغاز لکھنؤ کے جریدے تنویر سے کیا تھا۔  ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ ایک مرتبہ پھر صحافت کے شعبے سے وابستہ ہوئے اور کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کے جریدے منشور سے منسلک ہوگئے۔ بعدازاں وہ روزنامہ مساوات کے عملہ ادارت میں شامل ہوئے اور اس کے مدیر کے عہدے تک پہنچے۔
خالد علیگ ایک خوش گوشاعر تھے۔ وہ ہمیشہ ترقی پسند نظریہ سے وابستہ رہے۔ انہوں نے ہر دور میں مزاحمتی شاعری کی جو ان کی شناخت بن گئی۔ ان کا شعری مجموعہ ’’غزال دشت سگاں‘‘ کے نام سے اشاعت پذیر ہوا تھا۔ وہ ہمیشہ سرکاری اعزازات سے دور بھاگتے رہے تاہم جب 3 جون 1999ء کو کراچی پریس کلب نے انہیں تاحیات اعزازی رکنیت پیش کرکے اپنے وقار میں اضافہ کرنا چاہا تو انہوں نے اسے رد نہ کیا۔ ان کا آخری قطعہ ملاحظہ ہو جو ان کی زندگی کا ماحاصل سمجھا جاسکتا ہے۔
دیوار بن کے ظلم کے آگے اڑے گا کون
ارباب جہل و جبر کے پیچھے پڑے گا کون
میں اپنی جنگ لڑ بھی چکا، ہار بھی چکا
اب میرے بعد میری لڑائی لڑے گا کون
خالد علیگ کراچی میں قبرستان مولا مدد، ریڑھی گوٹھ لانڈھی کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔


:دیگر مضامین
(14.08.2016) مصورہ ناہید چٹھہ کے برش اور رنگوں کی نظر سے یوم آزادی
(13.08.2016) ٭ 14گست 1947ء کو دنیا کے نقشے پر ایک آزاد اور خود مختارملک پاکستان ابھرا
(13.08.2016) نازیہ حسن 13 اگست 2000ء کو لندن میں وفات پاگئیں
(12.08.2016) جنرل محمد ضیا الحق 12 اگست 1924 ء کوجالندھر میں پیدا ہوئے
(11.08.2016)  گیارہ اگست کے دن کو پاکستان کا قومی یوم اقلیت قرار دیا 
(10.08.2016) فضل الٰہی چوہدری10 اگست کو صدر پاکستان منتخب ہوئے
(09.08.2016) جنرل یحیی خان 9  اگست 1980ء کو خالق حقیقی سے جاملے
(08.08.2016) ٭پاکستان کے معروف مزاحیہ اداکار نرالا کی تاریخ پیدائش 8 اگست 1937ء  ہے۔
(07.08.2016) میجر طفیل محمد نے 7 اگست 1958ء کو جام شہادت نوش کیا تھا۔
(06.08.2016)  عزیز بھٹی شہید (نشان حیدر)  6 -اگست  1923ء کو ہانگ کانگ میں پیدا  ہوئے
(05.08.2016) ٭ اردو کے نامور مزاح نگار اور مترجم کرنل محمد خان کی تاریخ پیدائش 5۔ اگست 1910ء ہے
(04.08.2016) صوفی غلام مصطفی تبسم 4 اگست 1899ء کو امرتسر میں پیدا ہوئے تھے
(03.08.2016) ٭3 اگست 1962ء کو اداکارہ شبنم کی پہلی فلم ’’چندا‘‘ ریلیز ہوئی
(02.08.2016) ٭ پاکستان کے نامور انقلابی رہنما حسن ناصر کی تاریخ پیدائش  2اگست1928ء ہے
(01.08.2016) ن۔م۔ راشد یکم اگست 1910ء کواکال گڑھ ضلع گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے
(31.07.2016) ٭31 جولائی 1893ء مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی تاریخ پیدائش ہے۔
(30.07.2016) اُردو سوسائٹی ریڈنگ کے تحت پاک و ہند مشاعرہ
(30.07.2016) ٭30 جولائی 1978ء کو زیارتریذیڈنسی کا نام تبدیل کرکے ’’قائداعظم ریذیڈنسی‘‘ رکھ دیا۔
(29.07.2016)  پاکستان  کے  نامور براڈ کاسٹر مصطفی علی ہمدانی کی تاریخ پیدائش 29 جولائی1909ء ہے
(28.07.2016) ٭28 جولائی 1994ء کو منور الزماں کراچی میں  وفات پاگئے۔



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں