نیویارک میں امام مسجد اور ان کےنائب کےقتل کے الزام میں ایک شخص کو گرفتارکرلیا گیا ہے ۔سراپا احتجاج مسلم کمیونٹی سے خطاب کرتےہوئے میئر نیویارک بل ڈی بلاسیو کا کہنا ہے کہ قابل مذمت واقعہ ہمیں تقسیم نہیں کرسکتا ۔
نیویارک میں مسجد کے امام اور ان کے نائب کے دن دیہاڑے قتل سےمسلم کمیونٹی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، امام مسجد کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف امریکی مسلمانوں نے الفرقان مسجد کے باہر مظاہرہ کیا ۔
مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے نیویارک کے متعدد کانگریس مین، ریاستی اسمبلی کے اراکین کے ساتھ نیویارک کے مئیر بھی مظاہرے میں شریک ہوئے ۔
دوسری طرف نیویارک پولیس نے واقعہ کی تحقیقات تیز کرتے ہوئے، بروکلین کے رہائشی چھتیس سال کے ہسپانوی شخص آسکر موریل کو قتل اور اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔
تیرہ اگست کو نیویارک کے علاقے کوئنز کی الفرقان جامع مسجد کے امام مولانا اخون جی اور اُن کے نائب کو مسجد سے نکلتے ہوئے قتل کردیا گیا تھا۔