جرمنی کی خصوصی پولیس کے کمانڈوز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ایسے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے، جو دھماکا خیز مواد جمع کر رہا تھا۔
بتایا گیا ہے کہ اس مشتبہ جرمن شہری کی عمر ستائیس برس ہے اور وہ جرمنی کے مشرقی شہر آئزن ہُیوٹن شٹٹ میں رہائش پذیر تھا۔ مقامی پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق مواد کو کسی دھماکے کے لیے استعمال کیا جا سکتا تھا۔
پولیس نے یہ بتانے سے گریز کیا ہے کہ آیا اس مشتبہ شخص کا کسی عسکری گروپ سے کوئی رابطہ تھا۔ تاہم پولیس نے یہ تصدیق کی ہے کہ گرفتار ہونے والے شخص کا تعلق کسی دوسرے ملک سے نہیں ہے