16.10.2026, 12:56pm , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔
امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
 
عالمی خبریں
 

امریکی انتظامیہ نے پہلی مرتبہ تسلیم کیا  کہ 40 کروڑ ڈالر کی رقم ایران سے امریکی قیدیوں کی رہائی کو یقینی بنانے کے لیئے استعمال کی گئی۔
20.08.2016, 12:10am , ہفتہ (GMT+1)

امریکہ کے صدر براک اوباما کی انتظامیہ نے پہلی مرتبہ تسلیم کیا ہے کہ ایران کو فراہم کی جانے والی 40 کروڑ ڈالر کی رقم امریکی قیدیوں کی رہائی کو یقینی بنانے کے مقصد کے حصول طور پر استعمال کی گئی۔

رواں ماہ کے اوائل میں صدر براک اوباما نے نے اس بات کی تردید کی تھی ایران کو رقم کی فراہمی کسی ’’مذموم‘‘ مقصد کے لیے استعمال کی گئی اور کہا کہ رقم کی فراہمی جنوری میں جوہری معاہدے کے نافذ العمل ہونے کے فوراً بعد ادا کر دی گئی تھی۔

ایران کی طرف سے بھی کہا گیا تھا کہ امریکہ کی طرف سے جنوری میں دی گئی رقم دراصل تہران کی وہی رقم ہے جو 1979ء کے انقلاب سے پہلے سے امریکہ کے پاس تھی۔

امریکی وزیر خارجہ جان کیری بھی کہہ چکے ہیں کہ رقم کی منتقلی ایران کے اس قانونی دعوے پر عملدرآمد کے نتیجے میں ہوئی جس پر جوہری پروگرام پر ہونے والے مذاکرات کے علاوہ بات چیت کی جاتی رہی۔

ایران کے تقریباً چالیس کروڑ ڈالرز کے اثاثے امریکہ نے 1981ء میں منجمد کر دیے تھے جن پر ایک ارب تیس کروڑ ڈالر منافع بھی شامل ہے۔ یہ رقم 1979ء کے انقلاب سے قبل ایران نے امریکہ سے فوجی سازوسامان خریدنے کے لیے دیے تھے۔

امریکہ محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ ’’ہمیں تشویش تھی کہ ایران قیدیوں کی رہائی سے انکار کر سکتا ہے۔‘‘ کیوں کہ اُن کے بقول دونوں ملکوں کے درمیان کئی سالوں سے عدم اعتماد کی فضا تھی۔

’’تو اگر آپ مجھے سے یہ پوچھ رہے ہیں کہ رقم کی ادائیگی اور اس معاملے کے خاتمے میں کوئی تعلق تھا، تو میں اس سے انکار نہیں کر رہا۔‘‘

ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے ناقدین، اس رقم کی ادائیگی کو بطور ’’تاوان‘‘ کی ادائیگی قرار دیتے ہیں۔ ریپلکن قانون سازوں نےاوباما انتظامیہ کے اس اقدام پر یہ کہہ کر تنقید کی تھی کہ امریکہ کی طرف سے اپنے شہریوں کی رہائی کے لیے تاوان نا ادا کرنے کی پالیسی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے جنوری میں ایران نے چار امریکی قیدیوں کو رہا کیا تھا جن میں امیر حکمتی، سعید عابدینی، جیسن رضائیاں اور نصرت اللہ خسروی ردسری شامل تھے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا تھا کہ اِن افراد کی رہائی ایران کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے میں عمل میں آئی۔

:دیگر مضامین
(19.08.2016) بھارتی فوج کی پیلٹ گن سے ایک اور کشمیر ی شہید ہو گیا
(19.08.2016) مقبوضہ وادی میں حالیہ بحران کا ذمے دار بھارتی حکومت ہے، عمر عبد اللہ
(18.08.2016) افغانستان میں داعش سے کئی گروہ منسلک ہورہےہیں،امریکا
(18.08.2016) پنسلوانیا کئی ایک فیصلہ کُن ریاستوں میں سے ایک ہے، جہاں کے حالیہ رائے عامہ کے جائزوں میں ٹرمپ بہت پیچھے ہیں۔
(18.08.2016) سینٹ پیٹرزبرگ میں چار عسکریت پسند ہلاک
(17.08.2016) غیرت کے نام پرقتل ایک خوفناک عمل ہے،ڈونلڈ ٹرمپ
(17.08.2016) نیویارک:امام مسجد اور نائب کا قتل ، مسلمانوں کا احتجاج
(16.08.2016) مقبوضہ کشمیر میں آج بھی مکمل ہڑتال منائی جا رہی ہے۔
(16.08.2016) گوانتاناموبے سے 15 قیدی متحدہ عرب امارات بھیجے ہیں۔ جن قیدیوں کو منتقل کیا گیا اُن میں سے 12 یمنی جب کہ تین افغان شہری ہیں۔
(16.08.2016) شمالی یمن: اسپتال پرفضائی حملہ ، 15افراد ہلاک،20 زخمی
(15.08.2016) واشنگٹن :جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر فائرنگ ، مسافروں میں بھگدڑ
(15.08.2016) مقبوضہ کشمیر پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا
(14.08.2016) سوئیڈن کی کم عمر ترین مسلمان وزیر مستعفی 
(14.08.2016) سوئٹزرلینڈ:ٹرین میں مسلح شخص کے حملے میں 7 افراد زخمی
(14.08.2016) نیو یارک میں فائرنگ میں امام مسجد اور اس کا نائب ہلاک
(14.08.2016) چوبیس اگست کو بائیڈن ترکی کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاؤس
(13.08.2016) پاکستان اور افغانستان میں داعش کا سربراہ امریکی ڈرون حملے میں ہالک 
(13.08.2016) سابق ایرانی شاہ کے بیٹے کی اپیل پر اٹلی میں ایرانی شہری رہا
(12.08.2016) تھائی لینڈ میں 24 گھنٹوں کے دوران 8 بم دھماکوں میں 4 افراد ہلاک
(12.08.2016) الرقہ میں روسی طیاروں کی بمباری، 30 افراد ہلاک



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں