14.10.2026, 01:27pm , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

جمعہ 20 اگست 1971ء کو راشد منہاس شہید مادر وطن پر قربان ہوئے
20.08.2016, 04:03am , ہفتہ (GMT+1)

راشد منہاس (نشان حیدر) کی شہادت

٭پاکستان کے نامورفرزند راشد منہاس کی تاریخ پیدائش 17 فروری 1951ء  ہے۔
راشد منہاس کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے سن پیٹرکس کالج کراچی سے سینئر کیمبرج کا امتحان پاس کیا اور پاکستان ایئر فورس میں شمولیت اختیار کرلی۔ 1971ء میں وہ پائلٹ آفیسر بن گئے۔
یہ جمعہ 20 اگست 1971ء کا واقعہ ہے۔ پی اے ایف بیس مسرور پر صبح قریباً سوا گیارہ بجے پائلٹ آفیسر راشد منہاس اپنی دوسری سولو تربیتی پرواز پر روانہ ہوئے۔ ابھی ان کا طیارہ رن وے پر ہی تھا کہ اس کی نظر اپنے انسٹرکٹر مطیع الرحمن پر پڑی جو خطرے کا سگنل دے رہا تھا راشد منہاس نے انسٹرکٹر کے حکم کی تعمیل کی اور طیارہ روک لیا۔ مگر طیارہ رکتے ہی مطیع الرحمن جھپٹ کر طیارے میں سوار ہوگیا اور بیٹھتے ہی دوسرے کنٹرول کے ذریعے طیارے کے کنٹرول پر قابض ہوگیا۔ اس نے وائر لیس کے ذریعے کراچی میں اپنے دو دوستوں کو پیغام دیا کہ وہ طیارہ اغوا کرکے جودھ پور لے جارہا ہے وہ اس کے بیوی بچوں کو اپنی تحویل میں لے کر ہندوستانی سفارت خانے پہنچا دیں تاکہ وہ وہاں پناہ لے سکیں۔ اس وقت مطیع الرحمن کے پاس چند اہم دستاویزات سے جو وہ ہندوستانی حکومت کو دینے جارہا تھا۔
راشد منہاس نے صورت حال کا اندازہ لگاتے ہی فوراً کنٹرول ٹاور کو اپنے طیارے کے اغوا کی اطلاع دی اور اغوا کی مزاحمت کرنا چاہی۔ مطیع الرحمن اس مرحلے کے لیے پہلے ہی تیار تھا اس نے اپنا کلوروفارم سے بھیگا ہوا رومال راشد منہاس کے منہ پر رکھ دیا اور طیارے کا رخ بھارت کی طرف کرلیا۔ اس کے پاس خفیہ رازوں پر مشتمل بہت سے کاغذات تھے جو اسے بھارتی حکومت کے حوالے کرنا تھے۔
ابھی طیارہ ٹھٹھہ کی حدود تک ہی پہنچا تھا کہ راشد منہاس کو ہوش آگیا طیارہ تیس چالیس فٹ کی بلندی پر پرواز کررہا تھا۔ اس لیے نہ ان دو طیاروں کو نظر آرہا تھا جو اس کی تلاش میں روانہ ہوئے تھے نہ ہی کسی ریڈار کی رینج میں تھا۔ 11 بج کر 33 منٹ پر راشد منہاس نے تیسری مرتبہ کنٹرول کو اغوا کا سگنل دیا ۔ جوں جوں وقت گزر رہا تھا ان کے اضطراب میں اضافہ ہورہا تھا۔ اچانک انہوںنے آخری فیصلہ کرلیا اور پوری طاقت سے وہ آلہ دبا دیا جو جہاز کو نیچے لاتا ہے۔ طیارہ ایک دھماکے کے ساتھ زمین سے ٹکرا کر پاش پاش ہوگیا۔ اس کے شعلوں نے غدار مطیع الرحمن کو بھی خاک میں ملا دیا اور راشد منہاس کو بھی رتبہ شہادت پر فائز کردیا۔
29 اگست 1971ء کو صدر پاکستان نے راشد منہاس پاکستان میں جرا ٔت اور شجاعت کا سب سے بڑا اعزاز نشان حیدر عطا کرنے کا اعلان کیا۔وہ یہ عظیم اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے چوتھے فرزند تھے۔ ان کا یہ اعزاز 31 جنوری 1977ء کو ایوان صدر اسلام آباد میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں ان کی والدہ مسز رشیدہ منہاس نے حاصل کیا۔
------------------------------------------------------------------------------------------

طاہرہ نقوی کی پیدائش

٭ پاکستان ٹیلی وژن کی مقبول فن کارہ طاہرہ نقوی کی تاریخ پیدائش 20 اگست1956ء ہے۔
طاہرہ نقوی سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے گائوں آلو مہار میں پیدا ہوئی تھیں۔ فن کارانہ زندگی کا آغاز ریڈیو سے کیا پھر ٹیلی وژن کے ڈراموں میں کام کرنا شروع کیا جہاں مختصر عرصے میں بہت اچھے اور نمایاں کردار ادا کئے۔ طویل ڈرامہ زندگی بندگی اور ڈرامہ سیریل ’’وارث‘‘ میں ان کے کردار آج بھی یاد کئے جاتے ہیں۔ انہیں 1981ء کی بہترین اداکارہ کا پی ٹی وی ایوارڈ بھی دیا گیا۔طاہرہ نقوی نے دو فلموں میں بھی کام کیا جن میں پہلی فلم بدلتے موسم تھی اور دوسری فلم ’’میاں بیوی راضی‘‘ مگر وہ خود کو فلمی دنیا کے ماحول سے ہم آہنگ نہ کرسکیں اور انہوں نے مزید فلموں میں کام کرنے سے انکار کردیا۔
اپریل 1982ء میں طاہرہ نقوی شدید بیمار پڑیں، ان کا مرض سرطان تشخیص ہوا، انہیں علاج کے لئے سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکیں۔
2 جون 1982ء کو طاہرہ نقوی دنیا سے رخصت ہوئیں اور لاہور میں حضرت میاں میر کے مزار کے احاطے میں آسودۂ خاک ہوئیں۔
------------------------------------------------------------------------------------------

سعید احمد اختر کی کی وفات

نامور شاعر اور ادیب سعید احمد اختر 3 مارچ 1933 کو پشین میں پیدا ہوئے تھے ، وہ محکمہ تعلیم اور سول سروس سے وابستہ رہے اور متعدد انتظامی عہدوں پر خدمات انجام دیتے رہے ۔ ان کی تصانیف میں دیار شب، سطح آب، چاندنی کے سائے، خوابگینے، لے گئی پون اڑا، پوجا کے پھول، ورشانجلی، پتا ٹوٹا ڈال سے،اب کے بچھڑے کب ملیں، دور پڑے ہیں جا، گھونگھٹ کا پٹ کھول رے گوری اور بیچے تو بک جاوں کے نام سر فہرست ہیں ۔ جناب سعید احمد اختر 20 اگست 2013ء کی صبح ڈیرہ اسماعیل خان میں وفات پاگئے ان کے صاحبزادے خاور احمد اور داماد غلام محمد قاصر بھی اردو کے معروف شاعروں میں شمار ہوتے ہیں ۔

:دیگر مضامین
(19.08.2016) ٭19 اگست 1963ء کو مولوی تمیز الدین ڈھاکا میں وفات پاگئے 
(18.08.2016) ٭ پاکستان کے سابق وزیراعظم محمد خان جونیجو 18 اگست 1932ء کوسانگھڑ میں پیدا ہوئے
(17.08.2016) ٭17 اگست 1988ء جنرل محمد ضیاء الحق ایک فضائی حادثے میں جاں بحق
(16.08.2016) ٭16 اگست 1997ء کواستاد نصرت فتح علی خان لندن میں وفات پاگئے
(15.08.2016) شاعر اختر حسین جعفری 15 اگست 1932ء کو ہوشیار پور میں پیدا ہوئے
(14.08.2016) مصورہ ناہید چٹھہ کے برش اور رنگوں کی نظر سے یوم آزادی
(13.08.2016) ٭ 14گست 1947ء کو دنیا کے نقشے پر ایک آزاد اور خود مختارملک پاکستان ابھرا
(13.08.2016) نازیہ حسن 13 اگست 2000ء کو لندن میں وفات پاگئیں
(12.08.2016) جنرل محمد ضیا الحق 12 اگست 1924 ء کوجالندھر میں پیدا ہوئے
(11.08.2016)  گیارہ اگست کے دن کو پاکستان کا قومی یوم اقلیت قرار دیا 
(10.08.2016) فضل الٰہی چوہدری10 اگست کو صدر پاکستان منتخب ہوئے
(09.08.2016) جنرل یحیی خان 9  اگست 1980ء کو خالق حقیقی سے جاملے
(08.08.2016) ٭پاکستان کے معروف مزاحیہ اداکار نرالا کی تاریخ پیدائش 8 اگست 1937ء  ہے۔
(07.08.2016) میجر طفیل محمد نے 7 اگست 1958ء کو جام شہادت نوش کیا تھا۔
(06.08.2016)  عزیز بھٹی شہید (نشان حیدر)  6 -اگست  1923ء کو ہانگ کانگ میں پیدا  ہوئے
(05.08.2016) ٭ اردو کے نامور مزاح نگار اور مترجم کرنل محمد خان کی تاریخ پیدائش 5۔ اگست 1910ء ہے
(04.08.2016) صوفی غلام مصطفی تبسم 4 اگست 1899ء کو امرتسر میں پیدا ہوئے تھے
(03.08.2016) ٭3 اگست 1962ء کو اداکارہ شبنم کی پہلی فلم ’’چندا‘‘ ریلیز ہوئی
(02.08.2016) ٭ پاکستان کے نامور انقلابی رہنما حسن ناصر کی تاریخ پیدائش  2اگست1928ء ہے
(01.08.2016) ن۔م۔ راشد یکم اگست 1910ء کواکال گڑھ ضلع گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں