15.10.2026, 02:34pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
امریکا نے الزام عاید کیا ہے کہ اسد حکومت حلب اور دوسرے شہروں میں انسانی امداد فراہم کرنے کی کوششوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔
کویت کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ ملک کی سیکورٹی کو نشانہ بنانے کے مقصد سے تیار کیے گئے تین منصوبوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے
 
مشرق وسطیٰ/افریقہ
 

فلسطینی شہریوں کے منہدم مکانات کے ملبے پرتیسری نماز جمعہ کی ادائیگی
21.08.2016, 09:15am , اتوار (GMT+1)

مرکزاطلاعات فلسطین +-
فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی ریاست کی مکانات مسماری کی پالیسی کے خلاف سراپا احتجاج فلسطینی شہریوں نے تیسرا جمعہ بھی تین ہفتے قبل مسمار کیے گئے مکانوں کے ملبے پر ادا کیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق شمال مغربی بیت المقدس میں قلندیا کے مقام پر فلسطینیوں کے مسمار کیے گئے مکانات کے ملبے پرسیکڑوں شہری جمع ہوئے۔ انہوں نے ملبے پر نماز جمعہ ادا کرکے گھروں کی مسماری کی صہیونی پالیسی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

خیال رہے کہ دو ہفتے قبل اسرائیلی انتظامیہ نے قلندیا قصبے میں فلسطینی شہریوں کے متعدد مکانات کو غیرقانونی قرار دے کر مسمار کردیا تھا جس کے نتیجے میں دسیوں شہری کھلے آسمان تلے زندگی گذارنے پرمجبور ہیں۔ صہیونی انتظامیہ کی طرف سے فلسطینیوں کے مکانات مسماری کے خلاف مقامی آبادی سراپا احتجاج ہے اور انہوں نے گذشتہ سے پیوستہ جمعہ بھی مسمار کیے گئے مکانوں کے ملبے پرادا کیا تھا۔

فلسطینیوں کے منہدم مکانات کے ملبے پرنماز جمعہ کی امامت اور خطابت کے فرائض فلسطینی رکن پارلیمنٹ ابراہیم ابو سالم نے انجام دیے۔ انہوں نے صہیونی ریاست کی جانب سے القدس میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کو وحشیانہ اور کھلم کھلا انسان دشمنی قرار دیا۔ الشیخ سالم نے کہا کہ صہیونی ریاست ایک منظم منصوبے کے تحت فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کرکے القدس کو فلسطینی وجود سے پاک کرنا چاہتی ہے۔

قلندیا کے مقامی دیہی کونسل کے چیئرمین یوسف عوض اللہ نے کہا کہ فلسطینی سرکاری ادارے قلندیا میں مکانات مسماری کے معاملے کی مختلف پہلوؤں سے نگرانی کررہے ہیں۔ مختلف ملکوں کے سفیروں اور قونصل جنرلز نے بھی مکانات مسمار ہونے کے نتیجے میں متاثرہ شہریوں سے ملاقاتیں کی ہیں۔ ہم نے مقامی اور غیرملکی عہدیداروں اور سفیروں کو بتایا کہ صہیونی انتظامیہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت فلسطینی آبادی پرعرصہ حیات تنگ کرنے کے لیے ان کے مکانات مسمار کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکانات کی تعمیر میں صہیونی ریاست سے اجازت حاصل کرنے  یا نہ کرنے کا کوئی جواز ہی نہیں۔ یہ محض ایک بہانہ ہے کہ فلسطینیوں نے مکانات کی تعمیر کے لیے اسرائیلی انتظامیہ سے اجازت حاصل نہیں کی۔ فلسطینیوں کے مکانات سال ہا سال سے قائم ہیں۔ انہوں نے اپنی زمینوں پر گھر بنائے ہیں۔ اس لیے کسی سے پوچھنے کی ضرورت ہی کیا ہے۔

یوسف عوض اللہ کا کہنا تھا کہ قلندیا کے تمام شہری اور دیگر فلسطینی مکانات مسماری سے متاثر ہونے والے شہریوں کے ساتھ ہیں۔ انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کو گھروں سے محروم کرنے کی صہیونی پالیسی کا نوٹس لیتے ہوئے مسمار شدہ گھر تعمیر کرنے میں ان کی مدد کرے۔

:دیگر مضامین
(20.08.2016) غرب اردن: مسلح تصادم میں عباس ملیشیا کے دو اہلکار ہلاک
(19.08.2016) سیکولر یہودیوں کی اعتدال پسندی کا پردہ چاک 
(18.08.2016) خالد مشعل کی روسی نائب وزیرخارجہ سے ٹیلیفون پر بات چیت
(17.08.2016) غرب اردن میں فلسطینیوں کی 231 ایکڑ اراضی ہتھیانے کی صہیونی منظوری
(16.08.2016) اسرائیل جیل میں ایک ماہ سے بھوکے پیاسے فلسطینی پر غشی کے دورے
(15.08.2016)  اسرائیلی حکام نے فلسطینیوں کوکھیتوں میں فصلوں کی کٹائی سے روک دیا
(14.08.2016) یمن: اسلحے کے سائے میں پارلیمان کا غیر قانونی اجلاس
(12.08.2016) ناروے کے سفیر کی اسماعیل ھنیہ سے ملاقات، دوطرفہ امور پر بات چیت
(11.08.2016) صہیونی فوج نے مسجد ابراہیمی کے قریب سے فلسطینی لڑکی گرفتار کر لی
(10.08.2016) فلسطینیوں کے لیے آواز اٹھانے والی الجیرین صحافیہ حادثے میں جاں بحق
(09.08.2016) اسرائیلی زندانوں میں 80 فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال جاری
(08.08.2016) فلسطینی احتجاجی ریلیوں پر صہیونی فوج کا تشدد
(07.08.2016) اسرائیلی فوج کا وحشیانہ تشدد سے فلسطینی شہری شدید زخمی
(06.08.2016) زیرحراست فلسطینی بچوں کو ناقابل بیان اسرائیلی مظالم کا سامنا ہے
(05.08.2016) فدائی حملوں کی کوشش کا الزام،چھ شہری رام اللہ اتھارٹی کی جیلوں میں قید
(04.08.2016) صہیونی ریاست 'بائیکاٹ' کی عالمی تحریک کے سامنے بے بس!
(03.08.2016) مشرقی بیت المقدس میں فلسطینیوں کے لیے 30 ہزار مکانات کی ضرورت
(02.08.2016)  پانچ اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کر دیا
(31.07.2016) اسرائیلی اسٹیٹ کنٹرولر کا غزہ جنگ میں فوجی ہلاکتوں کی تحقیقات کا اعلان
(30.07.2016) بلدیاتی انتخابات کے امیدواروں کے کاغذات نامزد جمع کرانے کی تاریخ تبدیل



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں