16.10.2026, 04:34am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔
امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
 
عالمی خبریں
 

مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکرات ضروری ہیں،مودی
22.08.2016, 06:22pm , سوموار (GMT+1)

اخبار ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی وزیراعظم نے کشمیر کی صورتحال پر جموں و کشمیر کی اپوزیشن جماعتوں کے وفد سے ملاقات کی۔

اس موقع پر نریندر مودی نے کشمیر میں کئی ہفتوں سے جاری پر تشدد واقعات پر گہری تشویش اور دکھ کا اظہار کیا۔

نریندر مودی کا کمشیر کے مسئلے پر مذاکرات کے حوالے سے بیان حوصلہ افزاء قرار دیا جارہا ہے کیوں کہ ماضی میں ہندوستانی سیاستدان یہ بیانات دے چکے ہیں کہ مظاہرین سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

گزشتہ دنوں پاکستان نے بھی ہندوستان کو کشمیر کے مسئلے پر مذاکرات کی دعوت دی تھی جس کے جواب میں ہندوستان کا کہنا تھا کہ مذاکرات محض کشمیر کے معاملے پر نہیں بلکہ سرحد پار سے ہونے والی دہشتگردی پر بھی ہونے چاہئیں۔

انڈین حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نریندر مودی نے اپوزیشن رہنمائوں سے ملاقات میں کہا کہ کشمیر میں جاری کشیدگی کے دوران جن لوگوں کی بھی جانیں گئیں وہ ہمارا حصہ تھے، ہماری قوم کا حصہ تھے۔

انہوں نے کہا کہ چاہے موت کسی نوجوان کی ہو، پولیس ہو یا سیکیورٹی اہلکار کی، ہمیں اس پر انتہائی افسوس ہوتا ہے۔

مودی نے اس بات پر زور دیا کہ 'کشمیر کے مسئلے کا دیر پا اور مستقل حل نکالنے کی ضرورت ہے اور مقصد کیلئے آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے مذاکرات کا راستہ نکالا جانا چاہیے۔'

ملاقات میں کشمیری رہنمائوں نے کشمیریوں کے خلاف طاقت کے استعمال پر اپنے خدشات کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت معاملے کا سیاسی حل نکالنے کے بجائے طاقت کا استعمال کررہی ہے۔

کشمیری وفد کی سربراہی سابق وزیر اعلیٰ کشمیر عمر عبداللہ نے کی اور انہوں نے نریندر مودی کو پیغام دیا کہ حکومت مسئلے کا سیاسی حل نکالنے میں ناکام ہورہی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ کمشیر میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے مذاکرات شروع کیے جائیں۔

حکومت کی جانب سے جاری کے مطابق نریندر مودی نے کشمیریوں سے پر امن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ جموں و کشمیر کی ترقی کیلئے ہندوستانی عوام اور حکومت کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

واضح رہے کہ 8 جولائی کو کشمیری حریت پسند تنظیم حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد سے کشمیر میں حالات کشیدہ ہیں اور اب تک 70 کشمیری ہندوستانی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

کشمیر بھر میں گزشتہ 45 روز سے کرفیو بھی نافذ ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

:دیگر مضامین
(22.08.2016) عسکری سامان چین کو فروخت کرنے کی کوشش پر امریکی خاتون کو سزا
(22.08.2016) بین الاقوامی پولیس ایجنسی " انٹرپول" نے کویتی رکن پارلیمنٹ عبدالحمید دشتی کو حراست میں لینے کے لیے وارنٹ جاری کر دیے ہیں
(22.08.2016) مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 45واں روز، مزید 3 کشمیری شہید
(22.08.2016) صومالیہ میں دو خود کُش کار بم دھماکے، کم از کم پندرہ افراد ہلاک
(21.08.2016) ترکی: شادی کی تقریب میں دھماکا، ہلاکتیں 50 ہوگئیں
(21.08.2016) ترک حکام کے مسلسل الزامات کے بعد ترک رہنما فتح اللہ گولن کے خلاف الزامات کی تحقیقات کے لیے امریکا اپنی ٹیم ترکی بھیجے گا۔ 
(21.08.2016) طالبان نے افغان صوبے قندوز کے ایک ضلع پر قبضہ کر لیا
(20.08.2016) کرفیو کا 43واں دن،مقبوضہ کشمیرکے بچے دودھ سے محروم ہیں
(20.08.2016) لیبیا : سرت پر داعش کا قبضہ ختم،اسپتال زخمیوں سے بھر گئے
(20.08.2016) بھارتی زیر انتظام کشمیر میں احتجاجی جلوس روکنے کے لیے سڑکوں پر ناکے
(20.08.2016) امریکی انتظامیہ نے پہلی مرتبہ تسلیم کیا  کہ 40 کروڑ ڈالر کی رقم ایران سے امریکی قیدیوں کی رہائی کو یقینی بنانے کے لیئے استعمال کی گئی۔
(19.08.2016) بھارتی فوج کی پیلٹ گن سے ایک اور کشمیر ی شہید ہو گیا
(19.08.2016) مقبوضہ وادی میں حالیہ بحران کا ذمے دار بھارتی حکومت ہے، عمر عبد اللہ
(18.08.2016) افغانستان میں داعش سے کئی گروہ منسلک ہورہےہیں،امریکا
(18.08.2016) پنسلوانیا کئی ایک فیصلہ کُن ریاستوں میں سے ایک ہے، جہاں کے حالیہ رائے عامہ کے جائزوں میں ٹرمپ بہت پیچھے ہیں۔
(18.08.2016) سینٹ پیٹرزبرگ میں چار عسکریت پسند ہلاک
(17.08.2016) غیرت کے نام پرقتل ایک خوفناک عمل ہے،ڈونلڈ ٹرمپ
(17.08.2016) نیویارک:امام مسجد اور نائب کا قتل ، مسلمانوں کا احتجاج
(16.08.2016) مقبوضہ کشمیر میں آج بھی مکمل ہڑتال منائی جا رہی ہے۔
(16.08.2016) گوانتاناموبے سے 15 قیدی متحدہ عرب امارات بھیجے ہیں۔ جن قیدیوں کو منتقل کیا گیا اُن میں سے 12 یمنی جب کہ تین افغان شہری ہیں۔



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں