اسکا ٹ لینڈ یارڈ نے تصدیق کی ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کی تحقیقات جاری ہیں۔
اسکاٹ لینڈ یارڈ کا اس حوالے سے یہ کہنا ہے کہ قائد ایم کیو ایم کی تقاریر سے ہونے والی قانون شکنی پرتحقیقات کر رہے ہیں
لندن میں برٹش پاکستانیوں کی طرف سے متحدہ قائد کی ہرزہ رسائی کے خلاف آج 10ڈاؤننگ کے باہر احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان کمیونٹی سینٹر کے راہنما طارق ڈار کا کہنا ہے کہ مظاہرہ برطانوی وقت کے مطابق سہ پہرُ چار بجے ہوگا ۔
پاک سرزمین پارٹی نے بھی 10ڈاوننگ اسٹریٹ پر مظاہروں میں شریک ہونے کا اعلان کیا ہے ۔ پی ایس پی رہنمارضاہارون کے مطابق برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ کےباہر منگل اورہفتےکومظاہروں میں شریک ہوں گے