14.10.2026, 09:22am , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

٭23 اگست 2006ء کو وسیم حسن راجہ دل کا دورہ پڑنے سے وفات پاگئے۔
23.08.2016, 07:50am , منگل (GMT+1)

وسیم حسن راجہ کی وفات

٭ پاکستان کے سابق آل رائونڈر ٹیسٹ کرکٹر وسیم حسن راجہ  3 جولائی 1952ء کو ملتان میں پیدا ہوئے تھے۔
1973ء میں انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا اور مجموعی طور 57 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ انہوں نے مجموعی طور پر2821 رنز اسکور کئے جن میں 4 سنچریاں اور 18 نصف سنچریاں شامل تھیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے 35.80 کی اوسط سے 51 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ انہوں نے 54 ایک روزہ بین الاقوامی میچ بھی کھیلے اور مجموعی طور پر 728 رنز اسکور کئے۔ پاکستان کے مشہور کھلاڑی رمیز راجہ ان کے چھوٹے بھائی ہیں۔
٭23 اگست 2006ء کو وسیم حسن راجہ لندن میں ایک کلب میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے وفات پاگئے۔
------------------------------------------------------------------------------------------

میاں محمد سعید کی وفات

٭پاکستان کرکٹ ٹیم کے پہلے کپتان میاں محمد سعید 31 اگست 1910ء کو لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے 1929ء سے 1955ء تک فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی اور پاکستان کی آئی سی سی کی رکنیت سے پہلے تک پاکستانی ٹیم کے کپتان رہے۔ اس دوران انہوں نے پاکستان کے ابتدائی چھ غیر سرکاری ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی قیادت کی۔ 1968ء میں وہ راولپنڈی کے ایڈیشنل کمشنر کے عہدے سے ریٹائر ہوئے۔
مئی 2003ء میں انہیں کرکٹ کے لئے انجام دی گئی خدمات پر برادر ہڈ سوسائٹی آف پاکستان لاہور نے طلائی تمغہ عطا کیا تھا۔
وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق ڈائریکٹر آپریشنز میاں یاور سعید کے والد اور نامور کرکٹر فضل محمود کے سسر تھے۔
٭23 اگست 1979ء کو میاں محمد سعید لاہور میں وفات پاگئے۔
-----------------------------------------------------------------------------------------

پا کستانی دست کاریوں کے فروغ کے لیے ڈاک ٹکٹوں کااجرأ

*23اگست 1979ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پا کستانی دست کاریوں کے ایک سیٹ جاری کیا۔ ان ڈاک ٹکٹوں کی مالیت 40پیسے، ایک روپیہ ، ڈیڑھ روپیہ اور دو روپیہ تھی اور ان پر بالترتیب سندھی گج، پیتل کی پلیٹ، باسکٹ اورقالین کی تصاویر شائع کی گئی تھیں ۔ یہ ڈاک ٹکٹ پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے جناب عادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیے تھے۔

:دیگر مضامین
(22.08.2016)  اشفاق احمد 22 اگست 1925ء کو مکتسر ضلع فیروز پور میں پیدا ہوئے۔
(21.08.2016)  اکیس اگست 1961ء کو سید عطاء اللہ شاہ بخاری وفات پاگئے 
(20.08.2016) جمعہ 20 اگست 1971ء کو راشد منہاس شہید مادر وطن پر قربان ہوئے
(19.08.2016) ٭19 اگست 1963ء کو مولوی تمیز الدین ڈھاکا میں وفات پاگئے 
(18.08.2016) ٭ پاکستان کے سابق وزیراعظم محمد خان جونیجو 18 اگست 1932ء کوسانگھڑ میں پیدا ہوئے
(17.08.2016) ٭17 اگست 1988ء جنرل محمد ضیاء الحق ایک فضائی حادثے میں جاں بحق
(16.08.2016) ٭16 اگست 1997ء کواستاد نصرت فتح علی خان لندن میں وفات پاگئے
(15.08.2016) شاعر اختر حسین جعفری 15 اگست 1932ء کو ہوشیار پور میں پیدا ہوئے
(14.08.2016) مصورہ ناہید چٹھہ کے برش اور رنگوں کی نظر سے یوم آزادی
(13.08.2016) ٭ 14گست 1947ء کو دنیا کے نقشے پر ایک آزاد اور خود مختارملک پاکستان ابھرا
(13.08.2016) نازیہ حسن 13 اگست 2000ء کو لندن میں وفات پاگئیں
(12.08.2016) جنرل محمد ضیا الحق 12 اگست 1924 ء کوجالندھر میں پیدا ہوئے
(11.08.2016)  گیارہ اگست کے دن کو پاکستان کا قومی یوم اقلیت قرار دیا 
(10.08.2016) فضل الٰہی چوہدری10 اگست کو صدر پاکستان منتخب ہوئے
(09.08.2016) جنرل یحیی خان 9  اگست 1980ء کو خالق حقیقی سے جاملے
(08.08.2016) ٭پاکستان کے معروف مزاحیہ اداکار نرالا کی تاریخ پیدائش 8 اگست 1937ء  ہے۔
(07.08.2016) میجر طفیل محمد نے 7 اگست 1958ء کو جام شہادت نوش کیا تھا۔
(06.08.2016)  عزیز بھٹی شہید (نشان حیدر)  6 -اگست  1923ء کو ہانگ کانگ میں پیدا  ہوئے
(05.08.2016) ٭ اردو کے نامور مزاح نگار اور مترجم کرنل محمد خان کی تاریخ پیدائش 5۔ اگست 1910ء ہے
(04.08.2016) صوفی غلام مصطفی تبسم 4 اگست 1899ء کو امرتسر میں پیدا ہوئے تھے



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں