16.10.2026, 05:36am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔
امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
 
عالمی خبریں
 

امریکہ نیٹو ممالک کا تحفظ کرنے کے عزم پر قائم: بائیڈن
23.08.2016, 10:05pm , منگل (GMT+1)

امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے امریکہ کی جانب سے نیٹو کے اس عزم کی حمایت کا اعادہ کیا ہے کہ بلقان کے ملکوں کے خلاف ہمسایہ روس کی جارحیت کا دفاع کیا جائے گا۔

لٹوایا کے دارالحکومت ریگا میں منگل کے روس اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے، بائیڈن نے کہا کہ نیٹو اتحاد کے تمام ارکان کے مشترکہ دفاع کے عزم پر قائم ہے۔

بقول اُن کے، ’’میں اس بات کو واضح کرنا چاہتا ہوں، میں بلقان کی ریاستوں کے تمام لوگوں پر یہ بات بالکل واضح کردوں کہ ہم نے نیٹو معاہدے کی شق پانچ کے تحت امریکہ کے مقدس فریضے کی انجام دہی کے عزم کا اظہار ہے۔ ہم جو کہتے ہیں وہی کرتے ہیں، ہم کبھی بھی اپنے کسی عزم سے پیچھے نہیں ہٹے۔ ہماری مقدس حرمت داؤ پر ہے‘‘۔

اُنھوں نے نیٹو کے بارے میں ری پبلیکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کے بیان کی جانب اشارہ کیا، جنھوں نے کہا ہے کہ اگر نیٹو کے رُکن ملک اپنی مالی ذمہ داریاں پوری نہیں کریں گے تو امریکہ از خود اُن کا دفاع نہیں کرسکتا، بائیڈن نے ایسے کلمات کو مسترد کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ امریکہ میں دونوں جانب سے سیاسی فریق نیٹو کے کلیدی اصولوں کی پاسداری کے معاملے پر واضح اتفاق رکھتے ہیں جو مشترکہ دفاع پر زور دیتا ہے۔

جولائی میں منعقد ہونے والے نیٹو کے سربراہ اجلاس میں سربراہان نے پہلی بار بلقان ریاستوں اور مشرقی پولینڈ میں فوج تعینات کرنے، فضائی اور بحری چوکسی کے معاملے پر اتفاق کیا؛ تاکہ خطے کے اتحادیوں کی یقین دہانی کی جائے کہ روس سے درپیش خطرات کے بارے میں اُن کی تشویش کا کچھ تدارک ہو۔

بدھ کے روز بائیڈن ترکی جائیں گے جہاں وہ ملک کے صدر اور وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے، جس کے بعد سویڈن جائیں گےجہاں وہ جمعرات کے روز یورپ میں پناہ گزینوں کا معاملہ زیر غور آئے گا۔



:دیگر مضامین
(23.08.2016) کلنٹن فاؤنڈیشن کو ’’فوری طور پر‘‘ بند کیا جائے: ٹرمپ
(23.08.2016) جرمن عدالت کا طالبہ کو نقاب کے ساتھ اسکول جانے کی اجازت دینے سے انکار
(22.08.2016) مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکرات ضروری ہیں،مودی
(22.08.2016) عسکری سامان چین کو فروخت کرنے کی کوشش پر امریکی خاتون کو سزا
(22.08.2016) بین الاقوامی پولیس ایجنسی " انٹرپول" نے کویتی رکن پارلیمنٹ عبدالحمید دشتی کو حراست میں لینے کے لیے وارنٹ جاری کر دیے ہیں
(22.08.2016) مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 45واں روز، مزید 3 کشمیری شہید
(22.08.2016) صومالیہ میں دو خود کُش کار بم دھماکے، کم از کم پندرہ افراد ہلاک
(21.08.2016) ترکی: شادی کی تقریب میں دھماکا، ہلاکتیں 50 ہوگئیں
(21.08.2016) ترک حکام کے مسلسل الزامات کے بعد ترک رہنما فتح اللہ گولن کے خلاف الزامات کی تحقیقات کے لیے امریکا اپنی ٹیم ترکی بھیجے گا۔ 
(21.08.2016) طالبان نے افغان صوبے قندوز کے ایک ضلع پر قبضہ کر لیا
(20.08.2016) کرفیو کا 43واں دن،مقبوضہ کشمیرکے بچے دودھ سے محروم ہیں
(20.08.2016) لیبیا : سرت پر داعش کا قبضہ ختم،اسپتال زخمیوں سے بھر گئے
(20.08.2016) بھارتی زیر انتظام کشمیر میں احتجاجی جلوس روکنے کے لیے سڑکوں پر ناکے
(20.08.2016) امریکی انتظامیہ نے پہلی مرتبہ تسلیم کیا  کہ 40 کروڑ ڈالر کی رقم ایران سے امریکی قیدیوں کی رہائی کو یقینی بنانے کے لیئے استعمال کی گئی۔
(19.08.2016) بھارتی فوج کی پیلٹ گن سے ایک اور کشمیر ی شہید ہو گیا
(19.08.2016) مقبوضہ وادی میں حالیہ بحران کا ذمے دار بھارتی حکومت ہے، عمر عبد اللہ
(18.08.2016) افغانستان میں داعش سے کئی گروہ منسلک ہورہےہیں،امریکا
(18.08.2016) پنسلوانیا کئی ایک فیصلہ کُن ریاستوں میں سے ایک ہے، جہاں کے حالیہ رائے عامہ کے جائزوں میں ٹرمپ بہت پیچھے ہیں۔
(18.08.2016) سینٹ پیٹرزبرگ میں چار عسکریت پسند ہلاک
(17.08.2016) غیرت کے نام پرقتل ایک خوفناک عمل ہے،ڈونلڈ ٹرمپ



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں