15.10.2026, 10:09am , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
مضامین/تجزیات » ڈاکٹر نگہت نسیم
 

پاکستان کئی دو منہ والے سانپوں کا ڈیرہ ہے۔از،نگہت نسیم
25.08.2016, 12:15am , جعمرات (GMT+1)

میں شدید اضطراب میں ہوں ۔ سمجھ نہیں آ رہی کہ کیا سوچوں اور کیا نہ سوچوں ۔ وطن عزیز کے ہر دلعزیز اینکر پرسن ، دانشور، عالم دین اور ایم کیو ایم کے سینئر رکن جناب ڈاکٹرعامر لیاقت کے چہرے سے جس طرح یہ سارے نقاب اترے اور ان کا اصل چہرہ سامنے آیا دیکھ کر شدید دکھ ہوا ۔۔

عامر لیاقت سے زیادہ جھوٹا ، منافق ، ابن الوقت اس پوری دنیا میں کوئی اور نہیں ہو گا ۔ جس وقت پاکستان کو سچے اور محب الوطن سیاسی رکن کی ضرورت تھی انہوں نے الطاف حسین جیسے گھٹیا ، غدار اور ہزاروں بے گناہوں کے قاتل کی طرفداری کی ایک وقت تو لگا جیسے عامر لیاقت کا خدا الطاف حسین ہے یا الطاف حسین نے اسے اپنی خدائی کے بدلے خرید لیا ہے 

مجھے پاکستانیوں پر ترس آ رہا ہے جو اپنی زندگی کی قیمت " خاموشی " لگا چکے ہیں ۔ جو ایک وقت کی روٹی ، اپنے بچوں کی زندگی بچانے کے لیئے اپنے گھروں میں دبکے بیٹھے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں ہوتی تو میں بھی یہی کرتی ۔۔۔۔۔۔۔ اس لیئے کہ پاکستان عامر لیاقت جیسے کئی دو منہ والے سانپوں کا ڈیرہ بن چکا ہے 

اے خدا ۔۔۔۔۔۔۔۔ مجھے ڈر ہے کہ کہیں میرا تجھ پر سے اعتبار نا اٹھ جائے ۔۔۔ بس کر دے آجا اب ۔۔ میری ارض پاک کو ان سانپوں سے پاک کر دے ۔۔ تو ہی تو کہتا ہے قانون فطرت ہے جب برائی ایک حد سے بڑھ جائے تو عذاب آ کر رہتا ہے ۔۔

دوستو۔۔! 
کہیں ایسا تو نہیں یہ دو منہ والے سانپ ارض پاک پر عذاب کی صورت نازل ہوئے ہوں ۔

کراچی میں ہڑتالی کیمپ کے لوگوں سے ٹیلی فونک خطاب میں الطاف حسین نے جو ہرزہ سرائی کی اور پاکستان مردہ باد کے نعرے لگائے انکی ریکارڈنگ سوشل میڈیا پر موجود ہے ۔ پاکستان کے ذرائع ابلاغ عدالتی احکامات کی وجہ سے یہ سب نشر نہیں کر سکتے تھے حالانکہ میرا کہنا ہے کہ عدالت کو ایک دن کے لیئے اپنا حکم معطل کرکے ذرائع ابلاغ کو اجازت دینا چاہیئے تھہ کہ وہ یہ سب پاکستانی عوام کو سنا سکیں کہ پاکستان بنانے کا دعوی کرنے والوں نے خود اس ملک عزیز کو کیا کچھ نہیں کہا ۔ اسکے بعد الطاف حسین کے حکم پر کراچی میں جو کچھ ہوا وہ بھی اپ سب جانتے ہیں

اس کے تناظر میں سیکیورٹی کے ادارے حرکت میں آئے اور کاروائی شروع ہوئی تو فوری یہ خبریں آنے لگیں

ایم کیو ایم کی سینٗر قیادت گرفتار، ملک چھوڑنے پر پابندی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایم کیو ایم کے فاروق ستار، خواجہ اظہار الحسن ، عامر لیافت حسین ، عامر خان، ساجد احمد، قمر منصور، کنور نوید اور وسیم احمد سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔

 رینجرز نے نائن زیرو پر بھی چھاپہ مارا ہے اور گرفتاریاں کی گئی ہیں ۔ارم عظیم مستعفی ، رشید گوڈیل نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا ۔ ایم کیو ایم کی سینٗر قیادت کے ملک چھوڑنے پر پابندی لگ گئی ہے۔

پارٹی پر پابندی لگانے پر غور

الطاف حسین پر بغاوت کا مقدمہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میں سوچنے لگی کہ کیا اللہ ایم کیو ایم کی رسی کھینچنے والا ہے ۔ کہ ہمیں ان ملک دشمنوں سے نجات مل جائے گی جنکو ہر حکومت اپنے اقتدار کے لیئے استعمال کرتی رہی اور اسی لیئے ان میں زہر بھرتا رہا

پھر خبریں ملیں کہ فاروق ستار اور خواجہ اظہار کو رہا کر دیا گیا اور فاروق ستار پریس کانفرنس کریں گے۔ فاروق ستار کی کانفرنس بھی دھوکہ نکلی۔ پارٹی کو پابندی سے بچانے اور الطاف کو غداری کے مقدمے سے بچانے کی کوشش

فاروق ستار نے  پارٹی کے قائد الطاف حسین کے بیان اور لندن دفتر سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔کراچی پریس کلب میں ایم کیو ایم کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ وہ الطاف حسین کے بیان اور پالیسی سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں۔ انہوں نے پارٹی کی، لندن دفتر سے بھی لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان میں ہی رجسٹرڈ ہے اس لئے بہتر ہے کہ اب اس کے فیصلے بھی پاکستان میں ہی کئے جائیں۔ انہوں نے پارٹی کے قائد الطاف حسین پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اگر ذہنی تناؤ کی وجہ سے قائد تحریک الطاف حسین، پاکستان مخالف بیانات دے رہے ہیں تو پہلے اس مسئلے کو حل ہونا چاہئے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد کی جانب سے مسلسل معافی مانگی جارہی ہے، لہٰذا فیصلہ کیا گیا ہے کہ الطاف حسین نے ذہنی تناؤ کا مسئلہ حل ہونے تک فیصلے ہم خود کریں گے۔ 

سانپوں کی بستی کے زہریلے سانپوں کا یہ ایک اور حربہ ہے پارٹی اور الطاف حسین کو بچانے کا اور اگر اس بار اسمیں حکومت اور رینجرز بھی شراکت دار بنے کہ ان کو یہ موقع فراہم کر دیا تو پھر لوگوں کی بڑی تعداد کے یہ خدشات سچ ثابت ہونگے کہ یہ سب بھی ایک ٹوپی ڈرامہ تھا

:دیگر مضامین
(27.07.2016) اللہ پاک کاہلوں کی دعائیں نہیں سنتا۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(18.07.2016) ہم میتیں اور لاشیں بیچنے والے لوگ ہیں۔ ڈاکٹر نگہت نسیم
(10.07.2016) مینڈیلا ڈے ہو سکتا ہے تو ایدھی ڈے کیوں نہیں ۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم‎
(06.07.2016)  ہائے ڈینائل میں  ڈوبی  مسلمان قوم ۔۔۔ از: ڈاکٹر نگہت نسیم 
(04.07.2016) باضمیر اہل قلم کا دہشت گردی کے خلاف قلمی جہاد جاری ۔ ڈاکٹر نگہت نسیم
(16.06.2016) فیس بُک کےادبی بونے اپنے قد سے بھی آگاہ نہیں۔ ڈاکٹر نگہت نسیم
(12.06.2016) میں “ کاپی پیسٹ زندگی “ کیوں گزاروں . ڈاکٹر نگہت نسیم 
(30.05.2016) دین سے نفرت پیدا کرنے والے شیرانی جیسے ملا مولوی ہیں۔از: ڈاکٹر نگہت نسیم
(20.05.2016) شہوت کا بےلگام گھوڑا ۔۔ یہ ہے آج کے مسلمان مرد کا چہرہ ۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم 
(13.05.2016) اردو شاعری کیا صرف عروض کا نام ہے۔از ؛ ڈاکٹر نگہت نسیم ۔سڈنی
(29.03.2016) تازہ غم ۔۔۔ تازہ کالم ۔۔۔۔از: ڈاکٹر نگہت نسیم ۔ سڈنی 
(15.03.2016) کردار سازی کیوں اور کیسے ممکن ہے ۔۔ از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم 
(08.03.2016) معاشرہ امیر کو عزت کی نگاہ اور غریب کو حقارت سے کیوں دیکھتا ہے؟از:‌ڈاکٹر نگہت نسیم
(04.01.2016) صدیوں بعد بھی نہ ہم بدلے اور نہ ہماری خونی تاریخ ۔ از ؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(01.01.2016) مجھے اس برس شجر ثمر بار بننا ہے ۔۔ از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(25.12.2015) میرے خدا یہ ترے کرم کی نشانی ہے ۔۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم 
(29.11.2015) ہائے میری غمگسار ، خبر گیر ، دلدار ماں‌۔۔۔۔۔۔ از:‌ڈاکٹر نگہت نسیم 
(15.11.2015) خوشبو ؤں کے دیس میں خون و بارود کی بارش ۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم 
(06.11.2015) گوگو گا گے گا ، اتنا بھاگے گا ۔۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم 
(25.10.2015) نواسہ رسول امام حسین علیہ السلام اتحاد کی علامت ہیں۔ از۔ ڈاکٹر نگہت نسیم



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
شمس جیلانی  »
صفدر ھمٰدانی  »
ماہ پارہ صفدر  »
ڈاکٹر نگہت نسیم  »
زرقا مفتی  »
سیدہ زائرہ عابدی۰بجو  »
محمد احمد ترازی  »
محمد عظیم اعظم  »
عالم آرا  »
سیدہ رافیعہ گیلانی  »
شاہین اشرف علی  »
اظہرالحق نسیم  »
فرخندہ رضوی  »
ڈاکٹر فاخرہ نورین  »
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں