غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق کراچی کو اپنا مئیر مل گیا،متحدہ قومی موومنٹ کے وسیم اختر مئیر اور ارشد ووہرا ڈپٹی میئر منتخب ہوگئے۔
آج ووٹنگ کے دوران کل 308 میں سے 295 ووٹ ڈالے گئے،جس میں خواتین کی ووٹنگ کا تناسب ننانوے فیصد رہا۔ وسیم اختر کو سینٹرل جیل سے ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے لایا گیا۔
ان کے مقابل کراچی اتحاد اپنا مئیر اور ڈپٹی میئر منتخب کروانے میں ناکام رہا۔