16.10.2026, 04:01pm , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
امریکا نے الزام عاید کیا ہے کہ اسد حکومت حلب اور دوسرے شہروں میں انسانی امداد فراہم کرنے کی کوششوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔
کویت کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ ملک کی سیکورٹی کو نشانہ بنانے کے مقصد سے تیار کیے گئے تین منصوبوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے
 
مشرق وسطیٰ/افریقہ
 

مصر میں گرفتار فلسطینیوں کی رہائی فلسطینی سفارتخانے کی ذمہ داری ہے:بحر
25.08.2016, 08:15am , جعمرات (GMT+1)

مرکز اطلاعات فلسطین
مصرمیں ایک سال قبل جزیرہ نما سیناء میں فوج کے ہاتھوں اغواء ہونے والے فلسطینی شہریوں کی قاہرہ کی ایک فوجی جیل میں موجودگی کے انکشاف کے بعد مغویوں کا معاملہ ایک بار پھر ذرائع ابلاغ میں بڑے پیمانے پر زیربحث لایا جا رہا ہے۔ دوسری جانب فلسطینی عوامی، سماجی اور سیاسی حلقوں کی طرف سے مغوی فلسطینیوں کی فوری رہائی کے مطالبات شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی مجلس قانون ساز کے ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر احمد بحر نے ایک بیان میں قاہرہ کی ایک جیل میں بند چار فلسطینیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مغویوں کی رہائی قاہرہ میں فلسطینی سفارت خانے کی ذمہ داری ہے۔

خیال رہے کہ 19 اگست کو غزہ کی پٹی سے مصر جاتے ہوئے چار فلسطینی شہری جزیرہ سیناء کے مقام سے فوج کی وردی میں ملبوس افراد نے اغواء کر لیے تھے۔ حال ہی میں قطر کے الجزیرہ ٹی وی نے مغویوں کی تصاویر نشر کی ہیں اور دعویٰ کیا ہے کہ چاروں مغوی قاہرہ میں قائم مصری فوج کے زیرانتظام جیل میں قید ہیں۔

میڈٰپا پرآنے والی تصاویر میں فلسطینی قیدیوں کو نہایت کسمپرسی کے عالم میں دیکھا جا سکتا ہے۔ فلسطینی قیدی ایک تنگ کوٹھڑی میں بند ہیں جہاں وہ نیم عریاں حالت میں پڑے دکھائی دیتے ہیں۔ ان کے جسم اور چہروں پر یریشانی اور تشدد کی نشانات ہے۔

فلسطینی ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر احمد بحر کا کہنا ہے کہ مغوی فلسطینی شہریوں کی رہائی فلسطینی سفارت خانے کی ذمہ داری ہے۔ یہ بات حیران کن ہے کہ ایک سال گذر جانے کے باوجود فلسطینی سفارت خانے نے مغویوں کی رہائی کے بارے میں کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا ہے۔  انہوں نے فلسطینی اتھارٹی اور قاہرہ میں فلسطینی سفارت  کاروں پر زور دیا کہ وہ مغوی فلسطینیوں کی غیر مشروط اور باعزت رہائی کے لیے اپنے فرائض پورے کریں۔

:دیگر مضامین
(24.08.2016) غزہ پر تازہ حملے غاصب صہیونی ریاست کی کھلی جارحیت ہے
(23.08.2016) اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر زمینی اور فضائی حملہ کر دیا
(22.08.2016) اردنی پاسپورٹ کے حامل فلسطینیوں کے حج میں رکاوٹ دور کر دی گئی
(21.08.2016) فلسطینی شہریوں کے منہدم مکانات کے ملبے پرتیسری نماز جمعہ کی ادائیگی
(20.08.2016) غرب اردن: مسلح تصادم میں عباس ملیشیا کے دو اہلکار ہلاک
(19.08.2016) سیکولر یہودیوں کی اعتدال پسندی کا پردہ چاک 
(18.08.2016) خالد مشعل کی روسی نائب وزیرخارجہ سے ٹیلیفون پر بات چیت
(17.08.2016) غرب اردن میں فلسطینیوں کی 231 ایکڑ اراضی ہتھیانے کی صہیونی منظوری
(16.08.2016) اسرائیل جیل میں ایک ماہ سے بھوکے پیاسے فلسطینی پر غشی کے دورے
(15.08.2016)  اسرائیلی حکام نے فلسطینیوں کوکھیتوں میں فصلوں کی کٹائی سے روک دیا
(14.08.2016) یمن: اسلحے کے سائے میں پارلیمان کا غیر قانونی اجلاس
(12.08.2016) ناروے کے سفیر کی اسماعیل ھنیہ سے ملاقات، دوطرفہ امور پر بات چیت
(11.08.2016) صہیونی فوج نے مسجد ابراہیمی کے قریب سے فلسطینی لڑکی گرفتار کر لی
(10.08.2016) فلسطینیوں کے لیے آواز اٹھانے والی الجیرین صحافیہ حادثے میں جاں بحق
(09.08.2016) اسرائیلی زندانوں میں 80 فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال جاری
(08.08.2016) فلسطینی احتجاجی ریلیوں پر صہیونی فوج کا تشدد
(07.08.2016) اسرائیلی فوج کا وحشیانہ تشدد سے فلسطینی شہری شدید زخمی
(06.08.2016) زیرحراست فلسطینی بچوں کو ناقابل بیان اسرائیلی مظالم کا سامنا ہے
(05.08.2016) فدائی حملوں کی کوشش کا الزام،چھ شہری رام اللہ اتھارٹی کی جیلوں میں قید
(04.08.2016) صہیونی ریاست 'بائیکاٹ' کی عالمی تحریک کے سامنے بے بس!



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں