افغان وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ کابل میں واقع امریکن یونیورسٹی کے کیمپس پر نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے حملہ کیا ہے۔
کیمپس میں داخل ہوکر حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس اور دوسرے سکیورٹی اہلکار یونیورسٹی پہنچ چکے ہیں۔ پولیس نے اندازہ لگایا ہے کہ صرف ایک حملہ آور اندر موجود ہے۔ جانی و مالی نقصان کی ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔ حملہ آوروں کے بارے میں بھی کوئی معلومات نہیں فراہم کی گئی۔
افغان حکام کے مطابق کیمپس کے اندر غیر ملکی ٹیچروں کے ساتھ ساتھ طلبا کی بڑی تعداد بھی موجود ہے۔ امریکن یونیورسٹی کے صدر نے اِس حملے کی تصدیق کر دی ہے۔