لو ں میں الفت زہرا ہے دائماً ابداً
یہ مومنو کا حوالہ ہے دائماً ابداً
رضاۓ فاطمہ زہرا ہے کبریا کی رضا
یہی عقیدہ ہمارا ہےدائماً ابداً
نبی کے ساتھ علی اور جناب زہرا پر
درود بھیجتا مولا ہے دائماً ابداً
بجا ہے دشمن زہرا حضور کا دشمن
یہ کہتا سارا زمانہ ہے دائماً ابداً
خدا سے دشمن زہرا مراد پاتا نہیں
یہ قول شاہ مدینہ ہے دائماً ابداً
عدوۓ بنت پیمبر نہ کیوں جلے پھر تو
کہ نار تیرا تھکانہ ہے دائماً ابداً
بلال اپنا یہ وعدہ ہے بنت احمد سے
ترے عدو کو جلانا ہے دائماً ابد