جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے نے افریقی ترقی کے موضوع پر نیروبی میں ہونے والی پہلی ٹوکیو انٹرنیشنل کانفرنس میں افریقہ میں تیس ارب ڈالر کی جاپانی سرمایہ کاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹوکیو افریقہ کے بہتر مستقبل پر یقین رکھتا ہے۔
جاپانی وزیر اعظم نے اس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جاپان 2018ء تک افریقہ میں 30 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا اور ان رقوم میں سے 10 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری مختلف ملکوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے کی جائے گی۔ جاپانی سربراہ حکومت نے کانفرنس کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ سرمایہ کاری جاپانی حکومت اور نجی شعبے دونوں کی طرف سے کی جائے گی۔