امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور ان کے روسی ہم منصب سیرگئی لاوروف نے جمعے کو ایک ملاقات کے بعد کہا کہ امریکا اور روس شام میں جنگ بندی کے معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں تاہم اب تک کوئی حتمی معاہدہ طے نہیں پایا۔
دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ہوئی۔ کیری کے مطابق امریکی اور روسی ماہرین مزید چند روز تک بات چیت جاری رکھیں گے۔ لاوروف اور کیری کے مطابق جنگ بندی کے راستے میں تکنیکی دشواریوں کو دور کر لیا گیا ہے۔