15.10.2026, 06:50pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
امریکا نے الزام عاید کیا ہے کہ اسد حکومت حلب اور دوسرے شہروں میں انسانی امداد فراہم کرنے کی کوششوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔
کویت کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ ملک کی سیکورٹی کو نشانہ بنانے کے مقصد سے تیار کیے گئے تین منصوبوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے
 
مشرق وسطیٰ/افریقہ
 

عباس ملیشیا زیرحراست کارکنوں سے غیرانسانی سلوک کی مرتکب قرار
29.08.2016, 11:05am , سوموار (GMT+1)

مرکز اطلاعات فلسطین
انسانی حقوق کی ایک بین الاقوامی تنظیم نے فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام سیکیورٹی اداروں کے حراستی مراکز میں ڈالے گئے سیاسی کارکنوں، سماجی اور انسانی حقوق کے اداروں سے وابستہ کارکنان اور طلباء کے ساتھ ہونے والے غیرانسانی سلوک کا معاملہ اٹھایا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق برطانیہ کے صدر مقام لندن میں قائم عرب ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام سیکیورٹی ادارے جیلوں میں ڈالے گئے اسیران سے غیرانسانی سلوک کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عباس ملیشیا کی طرف سے نہ صرف یہ کہ عام شہریوں کی روز مرہ کی بنیاد پر گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے بلکہ زیرحراست شہریوں پر ہولناک تشدد کیا جاتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عباس ملیشیا اوسطا ہر ماہ کم سے کم 600 فلسطینیوں کو گرفتار کر کے جیلوں میں اذیتوں کو نشانہ بناتی ہے۔

انسانی حقوق گروپ کا کہنا ہے کہ اسے عباس ملیشیا کی جیل میں قید ایک انیس سالہ فلسطینی نوجوان اسامہ حازم خضر الفاخوری کے اہل خانہ کی طرف سے ایک مکتوب موصول ہوا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ الفاخوری کو عباس ملیشیا نے رام اللہ سے 24 اگست 2016ء کو اغواء کیا۔

اسیر کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے اسامہ الفاخوری کو گرفتاری کے وقت اس کے اہل خانہ کے سامنے ہولناک تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس کے بعد اسے فلسطینی اتھارٹی کے ایک حراستی مرکز میں لے جایا گیا جہاں اس  کے ساتھ غیرانسانی سلوک کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

اسیر کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انہیں اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ ان کے بیٹے کی حالت تشویشناک ہے مگر فلسطینی سیکیورٹی ادارے اس پر تشدد کا سلسلہ بدستورجاری رکھے ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ انیس سالہ اسامہ الفاخوری  ایک نجی فلاحی ادارے’’انین القید‘‘ سے وابستہ ہے اور تنظیم کے فوٹو جرنلسٹ کے طورپر خدمات انجام دے رہا تھا، عباس ملیشیا کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے الفاخوری کو ممنوعہ علاقے میں تصاویر اتارنے پر حراست میں لیا ہے۔

خیال رہے کہ عباس ملیشیا کی جیلوں میں قید کیے گئے سیاسی اور سماجی کارکنوں اور طلباء پر بہیمانہ تشدد کا یہ پہلا کیس نہیں۔ اس سے قبل بھی انسانی حقوق کی تنظیمیں متعدد بار فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام حراستی مراکز میں ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھا چکی ہیں

:دیگر مضامین
(28.08.2016) مسجد اقصیٰ کی تقسیم کی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی: امام قبلہ اول
(27.08.2016) یہودی شرپسندوں کی جانب سے قبلہ اول کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری
(26.08.2016) مطالبات تسلیم کئے جانے پر فلسطینی اسیر نے 70 روزہ بھوک ہڑتال ختم کر دی
(25.08.2016) مصر میں گرفتار فلسطینیوں کی رہائی فلسطینی سفارتخانے کی ذمہ داری ہے:بحر
(24.08.2016) غزہ پر تازہ حملے غاصب صہیونی ریاست کی کھلی جارحیت ہے
(23.08.2016) اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر زمینی اور فضائی حملہ کر دیا
(22.08.2016) اردنی پاسپورٹ کے حامل فلسطینیوں کے حج میں رکاوٹ دور کر دی گئی
(21.08.2016) فلسطینی شہریوں کے منہدم مکانات کے ملبے پرتیسری نماز جمعہ کی ادائیگی
(20.08.2016) غرب اردن: مسلح تصادم میں عباس ملیشیا کے دو اہلکار ہلاک
(19.08.2016) سیکولر یہودیوں کی اعتدال پسندی کا پردہ چاک 
(18.08.2016) خالد مشعل کی روسی نائب وزیرخارجہ سے ٹیلیفون پر بات چیت
(17.08.2016) غرب اردن میں فلسطینیوں کی 231 ایکڑ اراضی ہتھیانے کی صہیونی منظوری
(16.08.2016) اسرائیل جیل میں ایک ماہ سے بھوکے پیاسے فلسطینی پر غشی کے دورے
(15.08.2016)  اسرائیلی حکام نے فلسطینیوں کوکھیتوں میں فصلوں کی کٹائی سے روک دیا
(14.08.2016) یمن: اسلحے کے سائے میں پارلیمان کا غیر قانونی اجلاس
(12.08.2016) ناروے کے سفیر کی اسماعیل ھنیہ سے ملاقات، دوطرفہ امور پر بات چیت
(11.08.2016) صہیونی فوج نے مسجد ابراہیمی کے قریب سے فلسطینی لڑکی گرفتار کر لی
(10.08.2016) فلسطینیوں کے لیے آواز اٹھانے والی الجیرین صحافیہ حادثے میں جاں بحق
(09.08.2016) اسرائیلی زندانوں میں 80 فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال جاری
(08.08.2016) فلسطینی احتجاجی ریلیوں پر صہیونی فوج کا تشدد



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں