جرمن استغاثہ نے ایک سابقہ عراقی فوجی پر جنگی جرائم کی فردِ جرم عائد کر دی ہے۔ اِس ستائیس برس کے فوجی کا نام رامی کے بتایا گیا ہے
۔ وفاقی استغاثہ کے مطابق سابقہ عراقی فوجی کو ایک تصویر شائع کرنے کے جرم کا سامنا ہے، جس میں وہ ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے دو جہادیوں کے کٹے ہوئے سر اٹھائے ہوئے ہے۔
اِن عسکریت پسندوں کی ہلاکت ایک جھڑپ کے دوران ہوئی تھی۔ یہ واضح نہیں کیا گیا کہ شمالی بغداد میں عسکریت پسندوں کے کٹے ہوئے سروں کے ساتھ تصویر بنانے والا یہ شخص کب جرمنی پہنچا اور کس طرح اُسے حراست میں لیا گیا تھا۔