14.10.2026, 05:37pm , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
عالمی اخبار کھیل
 

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ : تیسرا ون ڈے آج ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا
30.08.2016, 07:50am , منگل (GMT+1)

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا تیسرا ون ڈے آج ناٹنگھم میں کھیلا جائےگا۔انگلینڈ کو سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

اظہر الیون تیسرے میچ میں کم بیک کیلئے پر عزم ہے ۔ تیسرا ون ڈے قومی ٹیم کیلئے فائنل کی حیثیت اختیار کر گیا۔ جیتیں گے تو سیریز میں واپسی کی امید ہے ناکامی کی صورت میں سیریز اور ٹرافی ہاتھ سے چلی جائے گی۔

گرین شرٹس کے سر پر رینکنگ کی تلوار بھی لٹک رہی ہے ۔ نویں نمبر پر موجود قومی ٹیم کو ورلڈ کپ کوالیفائر سے بچنے کیلئے رینکنگ بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ پہلے دو میچوں میں فلاپ ہونے والی قومی ٹیم تیسرے میچ میں نئی پلاننگ کیساتھ ان ایکشن ہو گی۔ 

پاکستان کی ٹاپ آرڈر بیٹنگ ہمیشہ کی طرح مسئلہ بنی ہوئی ہے۔ اوپننگ کرنے والے کپتان اظہر کی فارم کے سبب ان کی ٹیم میں جگہ پر ہی سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ دوسرے ون ڈے میں پاکستان کے مرد بحران اور مشکل میں ساتھ دینے والے سرفراز احمد سنچری اور نوجوان آل رائونڈر عماد وسیم نصف سنچری اسکور نہ کرتے تو گرین شرٹس کی میچ میں پوزیشن قابل رحم ہوسکتی تھی۔ 

 توقع کی جارہی ہے کہ اس بار بیٹسمین پوری تندہی سے کریز پر قدم جماتے ہوئے بہتر کارکردگی پیش کریں گے۔ دوسری جانب ٹیم مورگن نے شاہینوں کے پر کاٹنے کی حکمت عملی بھی بنالی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستانی ٹیم منیجمنٹ اہم ون ڈے میں پھر کوئی تجربہ کرتی ہے یا لارڈز والے ٹیم کمبی نیشن پر بھروسہ کیا جائیگا۔ 

فاسٹ بولر محمد عرفان کو انجرڈ محمد حفیظ کی جگہ طلب کرلیا گیا ہے تاہم کپتان اظہرعلی نے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔ قومی ٹیم کے اسکواڈ میں کپتان اظہرعلی، سرفراز احمد، شرجیل خان، شعیب ملک، بابر اعظم، حسن علی، عماد وسیم، محمد عامر، محمد نواز، محمد رضوان، وہاب ریاض اور یاسر شاہ شامل ہیں۔ 

انگلش اسکواڈ کپتان اوئن مورگن، معین علی، جانی بیریسٹو، جیک بال، جوز بٹلر، لیان ڈاؤسن، الیکس ہیلز، کرس جورڈن، ڈیوڈ ویلی، بین اسٹوکس، عادل رشید، لیام پلنکٹ، جیسن روئے، جوئے روٹ، کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہیں۔ 

بیٹسمنوں کی ناکامی کا حل ٹیم مینجمنٹ نے بولر کو شامل کرکے نکالا۔ فیصلے سے کرکٹ ماہرین بھی حیران ہوگئے ہیں ۔لمبے قد والے فاسٹ بولر محمد عرفان ٹیم میں بیٹسمین کی جگہ کھیلیں گے ، اس گرائونڈ پر پاکستان اور انگلینڈ چھ مرتبہ آمنے سامنے ہوئے ہیں جس میں مقابلہ تین، تین سے برابر ہے، وکٹ پر بولرز کو مدد ملنے کا امکان ہے ۔

یہ گرائونڈ انگلینڈ میں سوئنگ بولنگ کے لئے مشہور ہے۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ سیریز میں واپسی کی بھر پور کوشش کریں گے، کسی قسم کی دفاعی حکمت عملی نہیں ہوگی، بیٹسمینوں کو زیادہ مہارت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بجے شروع ہوگا

:دیگر مضامین
(30.08.2016) سیریز بچانے کیلئے گرین شرٹس کے پاس آخری موقع۔ نوٹنگھم کا ایک روزہ میچ
(28.08.2016) پاکستان نمبر ون ٹیم پی سی بی اور مصباح کی کوششوں سے بنا،سعید اجمل
(27.08.2016) سرفراز احمد لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ون ڈے میں سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز
(27.08.2016) انگلینڈ کی خشک وکٹوں پر یاسر شاہ کا ہونا ضروری ہے،وسیم اکرم
(27.08.2016) پاکستان ،انگلینڈ دوسرا ون ڈےآج ہفتے کے روز کھیلا جائے گا
(25.08.2016) پاکستانی ٹیم نے چین میں جاری انٹرنیشنل اسنائپنگ مقابلہ جیت لیا
(24.08.2016) پہلا ون ڈے: میچ میں بارش، انگلینڈ کی 44 رنز سے فتح
(24.08.2016) پاکستان ون ڈے میں بھی نمبر ون ٹیم بن سکتی ہے، ظہیر عباس
(23.08.2016) پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں پہلے ون ڈے میچ میں آج مد مقابل ہوں گی
(23.08.2016) پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگیا
(22.08.2016)  ریو ڈی جنیرو میں 31 ویں اولمپکس مقابلے رنگارنگ تقریب کےبعد ختم
(21.08.2016) ریو اولمپکس میں امریکا 46 سونے کے تمغوں کے ساتھ سر فہرست
(21.08.2016) ڈوپ ٹیسٹ:روسی ایتھلیٹ تمغے سے محروم کر دیا گیا
(21.08.2016) ریواولمپکس: فٹبال فائنل میں برازیل نے جرمنی کو شکست دیدی
(20.08.2016) ریو اولمپکس 14ویں دن برطانیہ اور امریکا 3،3 طلائی تمغے جیتنے میں کامیاب
(20.08.2016) امریکی اولمپک کمیٹی کی تیراکوں کی غلط بیانی پر برازیل سے معافی
(19.08.2016) پاکستان نے پہلے ون ڈے میں آئرلینڈ کو 255رنز سے ہرادیا
(17.08.2016) پاکستان نے ایک بار پھر ٹیسٹ رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی
(17.08.2016)  امریکا 28 ، برطانیہ 19 اور چین 15 گولڈ میڈلز کے ساتھ بالترتیب پہلے ، دوسرے اور تیسرے نمبر پر
(16.08.2016) ریو اولمپکس کے 10ویں روزامریکا اورچین گولڈ میڈل نہ جیت سکے



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں