سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم کے نومنتخب میئر کراچی وسیم اخترکی حلف برداری روکنےکیلئے فوری سماعت کی درخواست منظور کرلی۔
درخواست پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے دائر کی ہے، جس کی سماعت کچھ دیر میں ہوگی۔
سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ سنگین نوعیت کے جرم میں ملوث شخص جیل سے میئر بن رہا ہے،اصل مسئلہ یہ ہے وسیم اختر کا قائد ملک کا غدار ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میچ کا مزا تو آخری اوورز کی آخری دو گیندوں پر ہی آتا ہے۔
فیصل وواڈا کا کہنا تھا کہ فاروق ستار وفاقی حکومت کی ملی بھگت سے قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں