14.10.2026, 08:12am , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

٭31 اگست 1993ء کو شہنائی اور کلارنٹ نواز استاد رنگی خان لاہور میں وفات پاگئے
31.08.2016, 07:35am , بدھ (GMT+1)

وقار زیدی ۔ کراچی
ایک روزہ کرکٹ میں پاکستان کی پہلی سنچری

٭31 اگست 1974ء کو پاکستان نے ناٹنگھم کے مقام پر اپنا دوسرا اور انگلستان کے خلاف پہلا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ کھیلا۔ 50 اوورز کے اس میچ میں انگلستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز اسکور کیے جواب میں پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 246 رنز اسکور کیے اور یوں یہ میچ 7 وکٹوں سے جیت لیا۔ یہ کسی ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں پاکستان کی پہلی فتح تھی۔
اس میچ میں انگلستان کے ڈیوڈ لائیڈ اور پاکستان کے ماجد خان نے سنچریاں بھی اسکور کیں۔ یوں ماجد خان وہ پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے جنہوں نے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں سنچری اسکور کی تھی۔
------------------------------------------------------------------------------------------

میاں محمد سعید کی پیدائش

٭پاکستان کرکٹ ٹیم کے پہلے کپتان میاں محمد سعید 31 اگست 1910ء کو لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے 1929ء سے 1955ء تک فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی اور پاکستان کی آئی سی سی کی رکنیت سے پہلے تک پاکستانی ٹیم کے کپتان رہے۔ اس دوران انہوں نے پاکستان کے ابتدائی چھ غیر سرکاری ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی قیادت کی۔ 1968ء میں وہ راولپنڈی کے ایڈیشنل کمشنر کے عہدے سے ریٹائر ہوئے۔
مئی 2003ء میں انہیں کرکٹ کے لئے انجام دی گئی خدمات پر برادر ہڈ سوسائٹی آف پاکستان لاہور نے طلائی تمغہ عطا کیا تھا۔
وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق ڈائریکٹر آپریشنز میاں یاور سعید کے والد اور نامور کرکٹر فضل محمود کے سسر تھے۔
٭23 اگست 1979ء کو میاں محمد سعید لاہور میں وفات پاگئے۔
------------------------------------------------------------------------------------------

استاد رنگی خان کی وفات

٭31 اگست 1993ء کو پاکستان کے معروف موسیقار اور شہنائی اور کلارنٹ نواز استاد رنگی خان لاہور میں وفات پاگئے۔
استاد رنگی خان کا اصل نام محمد اورنگ زیب تھا۔ وہ کلاسیکی موسیقی پر مکمل عبور رکھتے تھے اور پاکستان کے بہترین شہنائی نواز شمار ہوتے تھے۔اس کے علاوہ وہ کلارنٹ بجانے میں بھی دسترس رکھتے تھے۔حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں 1987ء میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔

:دیگر مضامین
(30.08.2016) ٭30 اگست 2007ء کو نامور نعت خواں الحاج خورشید احمد وفات پاگئے
(29.08.2016) ٭29 اگست 2005ء کوغزل گائیک پرویز مہدی لاہور میں وفات پاگئے۔
(28.08.2016)  کلیم عثمانی 28 اگست 2000ء کو ، لاہور میں وفات پاگئے
(27.08.2016)  ستائیس اگست 1963ء کو علامہ عنایت اللہ مشرقی لاہور میں وفات پاگئے
(26.08.2016) برطانیہ میں جی سی ایس ای کے نتائج میں عالمی اخبار فیملی کی خوشیاں 
(26.08.2016) ٭26 اگست 2006ء کوسردار اکبر بگٹی اپنے دو پوتوں اور سات کمانڈروں سمیت جاں بحق ہوئے
(25.08.2016)  پچیس اگست 2008ء کو احمد فراز اسلام آباد میں وفات پاگئے۔
(24.08.2016) مرثیہ نگار نسیم امروہوی 24 اگست 1908ء کو امروہہ میں پیدا ہوئے
(23.08.2016) ٭23 اگست 2006ء کو وسیم حسن راجہ دل کا دورہ پڑنے سے وفات پاگئے۔
(22.08.2016)  اشفاق احمد 22 اگست 1925ء کو مکتسر ضلع فیروز پور میں پیدا ہوئے۔
(21.08.2016)  اکیس اگست 1961ء کو سید عطاء اللہ شاہ بخاری وفات پاگئے 
(20.08.2016) جمعہ 20 اگست 1971ء کو راشد منہاس شہید مادر وطن پر قربان ہوئے
(19.08.2016) ٭19 اگست 1963ء کو مولوی تمیز الدین ڈھاکا میں وفات پاگئے 
(18.08.2016) ٭ پاکستان کے سابق وزیراعظم محمد خان جونیجو 18 اگست 1932ء کوسانگھڑ میں پیدا ہوئے
(17.08.2016) ٭17 اگست 1988ء جنرل محمد ضیاء الحق ایک فضائی حادثے میں جاں بحق
(16.08.2016) ٭16 اگست 1997ء کواستاد نصرت فتح علی خان لندن میں وفات پاگئے
(15.08.2016) شاعر اختر حسین جعفری 15 اگست 1932ء کو ہوشیار پور میں پیدا ہوئے
(14.08.2016) مصورہ ناہید چٹھہ کے برش اور رنگوں کی نظر سے یوم آزادی
(13.08.2016) ٭ 14گست 1947ء کو دنیا کے نقشے پر ایک آزاد اور خود مختارملک پاکستان ابھرا
(13.08.2016) نازیہ حسن 13 اگست 2000ء کو لندن میں وفات پاگئیں



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں