16.10.2026, 02:14am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
سری لنکن حکومت نے پاناما لیکس پر اہم قدم اٹھاتے ہوئے تحقیقات کے لیے خصوصی پینل تشکیل دینے کا اعلان کردیا
حکومت اور مولویوں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنے کے شرکا ریڈ زون خالی کرکے واپس لوٹ گئے۔
 
عالمی اخبار تازہ ترین
 

وسیم اختر نے کراچی کے میئر کا حلف اٹھالیا
30.08.2016, 09:40am , منگل (GMT+1)

کراچی: کراچی کے نو منتخب میئر وسیم اختر اور ڈپٹی میئر ارشد وہرہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔

حلف برداری کی تقریب کراچی کے پولو گراؤنڈ میں ہوئی، جہاں ریٹرننگ افسر سمیع صدیقی نے حلف لیا۔

واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) سے تعلق رکھنے والے وسیم اختر ڈاکٹر عاصم حسین کیس میں دہشت گردوں کی مدد کرنے کے الزامات کے تحت اِن دنوں جیل میں ہیں، انھیں 19 جولائی 2016 کوانسداد دہشت گردی عدالت کے حکم پر گرفتارکیا گیا تھا، جبکہ انھوں نے 25 سے زائد دہشت گردی کے مقدمات میں ضمانت لے رکھی ہے۔

وسیم اختر کو حلف اٹھانے کے لیے پولیس سیکیورٹی میں سینٹرل جیل سے پولو گراؤنڈ لایا گیا۔

اس موقع پر ایم کیو ایم کے سینئر ترین رہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور خواجہ اظہار الحسن بھی موجود تھے۔

حلف اٹھانے کے بعد سابق ایڈمنسٹریٹر نے شہر کی روایتی چابی نو منتخب میئر وسیم اختر کے حوالے کردی۔

'جئے متحدہ، جئے بھٹو، جئے عمران کا نعرہ'
حلف اٹھانے کے بعد نومنتخب میئر کراچی وسیم اختر نے جئے متحدہ، جئے بھٹو اور جئے عمران کا نعرہ لگایا اور کہا کہ میں آج سب کو مطمئن کردینا چاہتا ہوں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وسیم اختر نے الیکشن میں حصہ لینے والی تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ ہم سب مل کر کراچی کے مسائل حل کریں گے۔

ساتھ ہی انھوں نے سپریم کورٹ کا بھی شکریہ ادا کیا، جس کے احکامات کے نتیجے میں 9 ماہ بعد انھوں نے حلف اٹھایا۔

وسیم اختر نے سندھ حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی اس شہر کے مسائل سے نجات دلانے کے لیے ہماری مدد کریں گے۔

انھوں نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 8 سال بعد اس شہر میں میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین اور وائس چیئرمین منتخب ہوئے ہیں، لہذا ہمیں اختلافات بھلا کر اس کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہیے۔

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ 'حلف لینے کے بعد اب ہمارا سیاست سے تعلق ختم ہوگیا ہے، اب ہم سیاسی لوگ نہیں رہے، لہذا 4 سال ہمیں اس شہر کی خدمت کرنی ہے اور اس شہر کے مسائل حل کرنے ہیں'۔

ان کا کہنا تھا کہ انصاف ملنے اور جیل سے رہائی کے بعد وہ شہر کے لوگوں اور الیکشن میں حصہ لینے والی تمام سیاسی جماعتوں کے امیدواروں سے ملاقاتیں کریں گے۔

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ 'ہماری نیت صاف ہے، ہم اس شہر اور صوبے کو بنانا چاہتے ہیں، ہم پاکستان کو ترقی کرتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں، پاکستان ہے تو ہم ہیں'۔

تقریب حلف برداری کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان نے احتجاج کیا

:دیگر مضامین
(30.08.2016) ڈاکٹر عاصم ویڈیو کیس، نیب اور رینجرز تعاون نہیں کررہی
(30.08.2016) وسیم اخترکی حلف برداری روکنےکی درخواست سماعت کیلئے منظور
(30.08.2016) بھارت ، امریکامیں فوجی اڈےاستعمال کرنے کا معاہدہ طے پا گیا
(29.08.2016) فوجی عدالتوں کا فیصلہ برقرار،سزائے موت کی اپیلیں مسترد
(29.08.2016) وزیر داخلہ پارلیمنٹ کو بتائیں نیشنل ایکشن پلان پر کتنا عمل ہوا،اسفندیار
(28.08.2016) اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کا کل آخری دن
(28.08.2016) لاہور: مناواں کے قریب سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک
(27.08.2016) بھارت مذاکرات کی میز پر آئے،سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری
(27.08.2016) عمران فاروق قتل، محسن علی کے فنگرپرنٹ آلہ قتل پرموجود
(26.08.2016) لشکرجھنگوی کےامیر کی گرفتاری پر50لاکھ روپےانعام
(26.08.2016) جیوانی میں لیویز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ،7اہلکار شہید
(25.08.2016) مقبوضہ کشمیر میں 48 ویں روز بھی کشیدگی برقرار اور کرفیو نافذ ہے
(25.08.2016) کراچی اب جیل سے چلے گا ، نو منتخب میئر وسیم اختر
(24.08.2016) غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجہ ،وسیم اخترمیئر ، ارشد وہرہ ڈپٹی میئر منتخب
(24.08.2016) پی ٹی آئی نے ضلع غربی میں غداری کی، ن لیگ امیدوار کا الزام
(24.08.2016) کراچی میں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات کیلئے پولنگ
(24.08.2016) ٹارگٹڈ آپریشن میں 848 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا ،ترجمان رینجرز
(23.08.2016) وزیر داخلہ چوہدری نثارنے برطانوی اعلی حکام سے رابطہ کیا ہے
(23.08.2016) ایم کیوایم کی پارٹی رجسٹریشن کی منسوخی کیلئے درخواست دائر
(23.08.2016) قائدایم کیو ایم کی تقاریر پر تحقیقات جاری ، اسکاٹ لینڈ یارڈ



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں