16.10.2026, 09:57pm , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
امریکا نے الزام عاید کیا ہے کہ اسد حکومت حلب اور دوسرے شہروں میں انسانی امداد فراہم کرنے کی کوششوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔
کویت کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ ملک کی سیکورٹی کو نشانہ بنانے کے مقصد سے تیار کیے گئے تین منصوبوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے
 
مشرق وسطیٰ/افریقہ
 

اسرائیلی فوج نے فدائی حملے کے سہولت کار اسیر کا مکان مسمار کر دیا
01.09.2016, 08:13am , جعمرات (GMT+1)

 مرکز اطلاعات فلسطین
اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں دورا کے مقام پر واقع فلسطینی اسیر محمد عبد المجید ابریویش کا مکان مسمار کر ڈالا۔

اسیر فلسطینی پر الزام ہے کہ اس نے چند ماہ قبل عتنائیل یہودی کالونی میں ہونے والے ایک فدائی حملے میں حملہ آور القسام کارکن محمد الفقیہ شہید کو کارروائی میں سہولت فراہم کی تھی۔ اسے فدائی حملے کے سہولت کار کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔ اس حملے میں تین یہودی آباد کار ہلاک ہو گئے تھے جب کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے حملہ آور بھی شہید ہو گیا تھا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے منگل کو الخلیل شہر کے دورا قصبے کا محاصرہ کیا۔ بعد ازاں قصبے کے شمال مشرق میں واقع غنیم کالونی میں موجود فلسطینی اسیر عبدالمجید کے مکان کو بلڈوزروں کی مدد سے گرا دیا گیا۔

نامہ نگار کے مطابق مکان کی مسماری سے قبل اسرائیلی فوج کا ایک انجینیر گھر میں داخل ہوا اور وہاں پر موجود اہل خانہ کو فوری طور پرمکان خالی کرنے کا حکم دیا۔ صہیونی فوجی افسر نے اہل خانہ سے کہا کہ وہ گھر کو خالی کر دیں ورنہ اسے دھماکے سے اڑا دیا جائے گا۔

اہل خانہ نے چار و ناچار گھر خالی کر دیا جس کے بعد قابض فوجیوں نے بلڈوزروں کی مدد سے مکان کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی فوج ابریوش کے مکان کو مسماری کا نوٹس جاری کر چکی تھی مگر فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی انتظامیہ کا نوٹس صہیونی سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے فلسطینیوں کی اپیل مسترد کرتے ہوئے مکان مسماری کا حکم برقرار رکھا جس کے بعد کل ایک منزلہ مکان کو گرا دیا گیا۔


:دیگر مضامین
(31.08.2016) اسرائیلی عدالتوں سے مزید 8 فلسطینیوں کو انتظامی حراست کی سزائیں
(30.08.2016) الخلیل کے قلب میں صہیونی توسیع پسندی کا نیا منصوبہ طشت ازبام
(29.08.2016) عباس ملیشیا زیرحراست کارکنوں سے غیرانسانی سلوک کی مرتکب قرار
(28.08.2016) مسجد اقصیٰ کی تقسیم کی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی: امام قبلہ اول
(27.08.2016) یہودی شرپسندوں کی جانب سے قبلہ اول کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری
(26.08.2016) مطالبات تسلیم کئے جانے پر فلسطینی اسیر نے 70 روزہ بھوک ہڑتال ختم کر دی
(25.08.2016) مصر میں گرفتار فلسطینیوں کی رہائی فلسطینی سفارتخانے کی ذمہ داری ہے:بحر
(24.08.2016) غزہ پر تازہ حملے غاصب صہیونی ریاست کی کھلی جارحیت ہے
(23.08.2016) اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر زمینی اور فضائی حملہ کر دیا
(22.08.2016) اردنی پاسپورٹ کے حامل فلسطینیوں کے حج میں رکاوٹ دور کر دی گئی
(21.08.2016) فلسطینی شہریوں کے منہدم مکانات کے ملبے پرتیسری نماز جمعہ کی ادائیگی
(20.08.2016) غرب اردن: مسلح تصادم میں عباس ملیشیا کے دو اہلکار ہلاک
(19.08.2016) سیکولر یہودیوں کی اعتدال پسندی کا پردہ چاک 
(18.08.2016) خالد مشعل کی روسی نائب وزیرخارجہ سے ٹیلیفون پر بات چیت
(17.08.2016) غرب اردن میں فلسطینیوں کی 231 ایکڑ اراضی ہتھیانے کی صہیونی منظوری
(16.08.2016) اسرائیل جیل میں ایک ماہ سے بھوکے پیاسے فلسطینی پر غشی کے دورے
(15.08.2016)  اسرائیلی حکام نے فلسطینیوں کوکھیتوں میں فصلوں کی کٹائی سے روک دیا
(14.08.2016) یمن: اسلحے کے سائے میں پارلیمان کا غیر قانونی اجلاس
(12.08.2016) ناروے کے سفیر کی اسماعیل ھنیہ سے ملاقات، دوطرفہ امور پر بات چیت
(11.08.2016) صہیونی فوج نے مسجد ابراہیمی کے قریب سے فلسطینی لڑکی گرفتار کر لی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں