حوثیوں سے تعلق رکھنے والی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ شمالی یمنی شہر سعدہ میں سعودی قیادت میں اتحادی جنگی طیاروں کے حملوں میں کم از کم 16 عام شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ اتحادی طیاروں نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب السہان ضلعے کو نشانہ بنایا۔ رپورٹوں کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے زیادہ تر کا تعلق تین خان دانوں سے تھا۔
حوثیوں کے مطابق یہ تمام افراد حملےکے وقت ایک ہی مکان میں موجود تھے۔ اس یمنی نیوز ایجنسی کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، کیوں کہ ممکن ہے کہ متعدد دیگر افراد بھی تباہ ہونے والی عمارت کے نیچے دبے ہوں۔