یورپی پارلیمان کے صدر مارٹن شلس ترکی کے دورے پر انقرہ پہنچ گئے ہیں۔ جولائی کی ناکام فوجی بغاوت کے بعد وہ پہلے اعلیٰ یورپی لیڈر ہیں جو ترکی کا دورہ کریں گے۔
مارٹن شلس نے کہا ہے کہ وہ اپنے اِس دورے کے دوران ترک عوام کو خراجِ تحسین پیش کریں گے جو اپنے ملک میں جمہوریت کے تحفظ میں کامیاب رہے ہیں۔
شلس اس دورے کے دوران ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے علاوہ وزیراعظم بن علی یلدرم سے بھی ملاقات کریں گے۔