15.10.2026, 04:44am , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک
 
پاکستان/ بھارت
 

ملکی سلامتی کیلئےآخری حد سےآگے جائیں گے،آرمی چیف
02.09.2016, 12:05am , جمہ (GMT+1)

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے طوفان پر جس طرح قابو پایا دنیا میں کوئی اور نہیں کر سکا، مودی ہو، را ہو یا کوئی اور، دشمن کی چالوں کو اچھی طرح سمجھ چکے ہیں، دنیا کچھ بھی سمجھے یہ ہماری بقا کی جنگ ہے، اس کو اسی طرح لڑیں گے، ملکی سلامتی کے لیے آخری حد سے بھی آگے جائیں گے۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گلگت میں سی پیک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن، دہشت گردی کے بدی کے گٹھ جوڑ کو ہر قیمت پر ہر سطح پر توڑا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے طوفان پر جس طرح قابو پایا دنیا میں کوئی اور نہیں کر سکا، مودی ہو را ہو یا کوئی اور، دشمن کی چالوں کو اچھی طرح سمجھ چکے ہیں، دنیا کچھ بھی سمجھے یہ ہماری بقا کی جنگ ہے، اس کو اسی طرح لڑیں گے۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےگلگت میں سی پیک سیمینار سے خطاب میں دو ٹوک الفاظ میں کہہ دیا کہ پورے یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ صحیح سمت میں جا رہے ہیں، ضرب عضب پر پیش رفت ہو رہی ہے،ملکی سلامتی کے لیے آخری حد سے بھی آگے جائیں گے، قوم کو یقین دلاتے ہیں ملک اور سرحدیں بالکل محفوظ ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ سی پیک کی سیکیورٹی ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے، گلگت بلتستان کو بہت اچھی طرح جانتا ہوں، کوئی شک نہیں گلگت بلتستان کے لوگوں سے زیادہ جفاکش کوئی نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ چینی قیادت بھی چاہتی ہے کہ گلگت بلتستان کو ارمچی کی طرح ترقی دی جائے، مجھے کوئی شک نہیں کہ گلگت بلتستان اسی طرح ترقی کرے گا جیسے دوسری طرف چین کا علاقہ ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ یوتھ نے جیسے میرا استقبال کیا انہیں بتا دوں پاکستان آرمی آپ کی آرمی ہے، فوج پوری قوم کے بھلے کے لیے کام کر رہی ہے۔

اس سے قبل سی پیک سیمینار میں آرمی چیف کی آمد کا اعلان ہوتے ہی نوجوان پرجوش ہو گئے، قراقرم ہونیورسٹی کے طلبا و طالبات مارے جذبات سیٹیاں بجاتے رہے، دیر تک تالیاں بجا کر جنرل راحیل شریف کا استقبال کیا گیا

:دیگر مضامین
(01.09.2016) مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی آنکھیں پیلٹ گنوں کا نشانہ
(01.09.2016) وزیراعظم آج سبی و گوادر میں اہم منصوبوں کا افتتاح کرینگے
(31.08.2016) این اے 63 جہلم میں ضمنی انتخاب کیلئےپولنگ جاری ہے
(31.08.2016) ٹی او آرزکمیٹی اپنی موت آپ مر گئی، شاہ محمود قریشی
(30.08.2016) سندھ: منتخب بلدیاتی نمائندوں کی کامیابی کانوٹیفکیشن جاری
(30.08.2016) پی ٹی آئی کے ناراض اراکین اسمبلی نے 3 ستمبر کو اجلاس طلب کرلیا
(29.08.2016) پانامالیکس: پی ٹی آئی کی وزیراعظم اوراہلخانہ کیخلاف درخواست
(29.08.2016) کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی مزاحمت پر2 افراد زخمی
(28.08.2016) کراچی: بارش کےبعد حادثات میں5 افراد جاں بحق ہونے کی اطلاعات
(28.08.2016)  کراچی کے مختلف علاقوں میں دوسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری
(28.08.2016) اندرون سندھ بھی ایم کیو ایم دفاتر کیخلاف کریک ڈاؤن
(27.08.2016) پاک افغان سرحدی فورسز میں تاحال کوئی رابطہ نہیں ہوا
(27.08.2016) وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ کاشہرکےمختلف علاقوں کادورہ جاری ہے
(26.08.2016) چمن میں پاک افغان سرحدی فورسز کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار
(26.08.2016) کراچی،غربی : 24 ووٹ مسترد،کراچی اتحاد کے آصف خان کامیاب
(25.08.2016) لاہور اورگردونواح میں رات سے جاری بارش سے لوگوں کومشکلات کا سامنا 
(25.08.2016) پاک افغان سرحدپر ڈیڈ لاک برقرار ، تجارتی سرگرمیاں معطل
(25.08.2016) ٹی وی چینل کے دفترپر حملے کےالزام میں 2 خواتین گرفتار
(24.08.2016) باب دوستی چھٹے روز بھی بند،تجارت بدستور معطل رہی
(24.08.2016) سی ٹی ڈی کاگجرات میں دہشت گردوں کی پناہ گاہ پر چھاپہ



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں