وسطی ایشیائی ریاست ازبکستان کے علیل صدر اسلام کریموف کی حالت مزید بگڑ گئی ہے۔ وہ برین ہیمرج کا شکار ہیں۔ گزشتہ روز اُن کی مجموعی صحت مزید بگڑ کر رہ گئی۔ اس سلسلے میں ایک سرکاری بیان میں ازبک عوام کو مطلع کیا گیا کہ اُن کے صدر کی حالت نازک ہو گئی ہے۔
تاشقند حکوت نے علیل صدر کی رحلت کی تردید کی ہے۔ خیال کیا گیا ہے کہ یہ حکومتی بیان ازبک دارالحکومت تاشقند میں گردش کرتی افواہوں کے تناظر میں جاری کیا گیا۔ قزاقستان کے صدر نور سلطان نذربائیف آج ازبک صدر کی عیادت کے لیے تاشقند پہنچ رہے ہیں۔
کریموف سن 1989 سے ازبکستان کے صدر چلے آ رہے ہیں۔ جمعرات کے روز وہ یوم آزادی کی تقریبات میں بھی شرکت کرنے سے قاصر تھے۔