لاہور میں تحریک انصاف کی ریلی کے سلسلے میں مال روڈ کے مختلف مقامات پرکنٹینرز رکھ دیئے گئے،شاہراہ فاطمہ جناح بھی کنٹینر زلگا کر بند کر دی گئی۔
پی ٹی آئی کی پاکستان مارچ ریلی کے باعث مال روڈ چئیرنگ کراس کو جانے والے راستوں پر کنٹینرز پہنچا دیئے گئے،جس کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔
تحریک انصاف نے پاکستان مارچ ریلی کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ، ریلی شاہدرہ سے شروع ہو کر مال روڈ چئیرنگ کراس تک جائے گی ۔
دوسری جانب انتظامیہ کی طرف سے مال روڈ چئیرنگ کراس کی جانب جانے والے راستوں پر رات ہی کو کنٹینر پہنچادیئے گئے تھے ،ریلی کے تمام راستوں پر سیکورٹی انتظامات کے باعث ٹریفک کو متبادل راستے دیے جائیں گے ۔
انتظامیہ کے مطابق لاہور سے باہر جانے والے افراد کینال روڈ اور ٹھوکر نیاز بیگ کے راستے ملتان روڈ جبکہ فیروزپور روڈ اور جیل روڈ کی طرف سے آنے والی ٹریفک کچاجیل روڈ ،سمن آبادچوک ، گلشن راوی اورساندہ روڈ کے ذریعے بند روڈ تک جا سکے گی۔