وسطی ایشیائی ریاست ازبکستان کے انتقال کر جانے والے صدر اسلام کریموف کو آج اُن کے آبائی شہر سمرقند میں دفن کیا جائے گا۔ وہ برین ہیمرج کے بعد جانبر نہیں ہو سکے تھے۔ تدفین کے انتظامات کی نگرانی وزیراعظم شوکت میرزایف کر رہے ہیں۔
اُن کی تدفین کی رسومات میں بقیہ وسطی ایشیائی ریاستوں کے رہنماؤں کے علاوہ روسی وزیراعظم دیمتری میدویدیف بھی شریک ہو رہے ہیں۔
تاشقند حکومت نے ملک میں تین روز کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔