کراچی میں ایم کیو ایم کے غیر قانونی طور پر بنائے گئے مزید 10 دفاتر گرادیے گئے ۔
یہ دفاتر ا لیاقت آباد، فیڈر بی ایریا، سرجانی ٹاؤن اورنگی ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں گرائے گئے، کراچی میں ایم کیو ایم کے اب تک گرائے گئے دفاتر کی کل تعداد 59ہوگئی ہے۔
گزشتہ روز ضلع وسطی اور غربی میں متحدہ کے 13دفاترکو گرایا گیا تھاجبکہ اب تک 218 دفاتر سیل کیے گئے ہیں۔