14.10.2026, 06:43pm , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔
امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
 
عالمی خبریں
 

امریکہ برطانیہ تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال کر سکتے ہیں
04.09.2016, 09:30am , اتوار (GMT+1)

برطانیہ کی وزیراعظم تھریسا مے نے اتوار کو کہا کہ وہ اپنے ملک کے لیے نئے تجارتی مواقع حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

برطانوی عوام کی طرف سے یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کے حق میں دیے گئے ووٹ کے بعد برطانیہ کے اس اتحاد سے انخلا کی صورت میں اسے مختلف چیلنجز کا سامنا کرنا ہوگا۔

تاہم مے نے اعادہ کیا کہ ریفرنڈم کے ذریعے انخلا کا فیصلہ برقرار ہے، "بریگزٹ کا مطلب دراصل بریگزٹ ہی ہے" اور "اس عمل سے نکلنے کی کوئی کوشش" نہیں کی جائے گی۔

جولائی میں وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد اتوار کو انھوں نے چین کے شہر ہوانگڈو میں امریکہ کے صدر براک اوباما سے پہلی ملاقات کی۔ دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کے رہنما یہاں جی 20 کانفرنس میں شرکت کے لیے جمع ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے یورپی یونین سے برطانیہ کے انخلا کے اثرات پر زیادہ بات نہیں کی۔ لیکن صدر اوباما جو کہ برطانیہ کے یورپی یونین میں رہنے کے حامی رہے ہیں، کا کہنا تھا کہ امریکہ یورپی یونین سے علیحدہ ہونے والے برطانیہ کے ساتھ الگ سے تجارتی معاہدہ کرے گا لیکن اس کے لیے اسے (برطانیہ کو) انتظار کرنا ہوگا۔

صدر کا کہنا تھا کہ ان کا ماننا ہے کہ اس اثنا میں برطانیہ کی یہ ترجیح ہونی چاہیے کہ وہ اس بات پر غور کرے کہ یورپ کے تناظر میں بریگزٹ اس کے لیے کیا معنی رکھتا ہے۔

تاہم امریکی صدر نے مے کو یقین دلایا کہ ان کا ملک دوطرفہ تجارتی تعلقات پر "منفی اثرات" سے بچنے کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

برطانیہ میں بعض حلقوں کی طرف سے اب یہ آوازیں بھی آرہی ہیں کہ یورپی یونین میں رہنے کے لیے ایک اور ریفرنڈم کروایا جائے۔

لیکن ہوانگڈو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تھریسا مے کا کہنا تھا کہ "کوئی دوسرا ریفرنڈم نہیں ہوگا، وقت کو واپس موڑنے کی کوئی کوشش نہیں ہوگی، اس (معاملے) سے نکلنے کی کوئی کوشش نہیں کی جائے گی، ہم یورپی یونین سے نکل جائیں گے۔"

مے کی صحافیوں سے گفتگو کے کچھ دیر بعد یورپی یونین کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یورپی یونین برطانیہ کے اپنے 27 رکنی اتحادی ممالک سے تعلقات کے مستقل کے بارے میں اس وقت تک بات چیت نہیں کرسکتی جب کہ برطانوی حکومت باضاطہ طور پر آرٹیکل 50 کا اطلاق نہیں کرتی۔

اس آرٹیکل کے تحت برطانیہ کو اس اتحاد سے علیحدہ ہونے کا عمل شروع ہو جائے گا۔

:دیگر مضامین
(04.09.2016) بنگلادیش :جماعت اسلامی کے رہنما میر قاسم علی کو پھانسی دیدی گئی
(03.09.2016) ازبکستان کےصدر کریموف کوسمرقند میں دفنایا جارہا ہے
(03.09.2016) ازبک صدر انتقال کر گئے ، نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی
(02.09.2016) نیوزی لینڈ کے ساحل سے دور شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں
(02.09.2016) روس شام میں کلسٹر بم استعمال کر رہا ہے، ہیومن رائٹس واچ
(02.09.2016) اسرائیل کی مغربی پٹی میں284 نئی یہودی بستیاں تعمیر کرنے کی منظوری
(01.09.2016) پاکستان اور افغانستان کے سرحدی حکام کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد بالآخر 14 دن بعد چمن میں واقع ’باب دوستی‘ کھول دیا گیا
(01.09.2016) غیر قانونی تارکین کو شہریت نہیں ملے گی: ٹرمپ
(01.09.2016) برازیل کی سینیٹ نے معطل شدہ ملکی صدر دلما روسیف کا مواخذہ کرتے ہوئے انہیں عہدے سے برطرف کر دیا ہے
(01.09.2016) سعودی اتحادی کارروائی میں 16 عام شہری ہلاک
(31.08.2016) حقانی نیٹ ورک کیلئے جان کیری اور پنٹاگون کے بیان میں تضاد نہیں ، کربی
(31.08.2016)  بھارت، امریکہ انٹیلی جنس تبادلہ تیز کرنے پر زور
(30.08.2016) امریکا، بھارت و افغانستان سےمذاکرات شروع کریگا،جان کیری
(30.08.2016) امریکا: عام انتخابات میں ووٹنگ سسٹم تبدیل کرنے پر غور
(30.08.2016) سابقہ عراقی فوجی پر جنگی جرائم کی فرد جرم عائد ہو گئی
(29.08.2016) یمن : عدن میں خودکش بم دھماکا، 65 فوجی ہلاک ہو گئے
(29.08.2016) سعودی وزیر دفاع کی وزیراعظم سے ملاقات 
(29.08.2016) یورپی یونین کو چھوڑنے کی حکمت عملی، برطانوی حکومت بدھ کو غور کرے گی
(28.08.2016) رواں سال تین لاکھ پناہ گزینوں کی جرمنی آنے کی توقع
(28.08.2016) ہلیری کلنٹن کو ایف بی آئی کی جانب سے سکیورٹی امور پر بریفنگ



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں