جرمن چانسلر انگیلا میرکل کو شمال مشرقی ریاست میکلنبُرگ ۔مغربی پومیرینیا کے انتخابات میں سخت مقابلے کا سامنا ہے۔
اس ریاست میں میرکل کا آبائی حلقہ بھی ہے۔ رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق اتوار کے روز ہو رہی پولنگ میں مہاجرین مخالف جماعتوں کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ ووٹ ملنے کا امکان ہے۔
جرمن چانسلر میرکل کی مہاجرین دوست پالیسیوں کے سبب ان کی مقبولیت کے گراف میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ان کی جماعت کے بہت سے اراکین اور اہم سیاستدان بھی ان کی پالیسوں پر تنقید کر رہے ہیں۔