14.10.2026, 07:46pm , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
سری لنکن حکومت نے پاناما لیکس پر اہم قدم اٹھاتے ہوئے تحقیقات کے لیے خصوصی پینل تشکیل دینے کا اعلان کردیا
حکومت اور مولویوں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنے کے شرکا ریڈ زون خالی کرکے واپس لوٹ گئے۔
 
عالمی اخبار تازہ ترین
 

الیکشن کمیشن نے 8 ریفرنسز ملنے کی تصدیق کردی ہے
05.09.2016, 12:26pm , سوموار (GMT+1)

اسلام آباد میں ریفرنسوں کی جنگ جاری ہے،الیکشن کمیشن نے 8 ریفرنسز ملنے کی تصدیق کردی ہے،ریفرنسز وزیراعظم،عمران خان،جہانگیرترین اورمحموداچکزئی کےخلاف ہیں۔

ذرائع کا کہناہے اسپیکر نے وزیراعظم اور اچکزئی کے خلاف ریفرنس مسترد کردیے، عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کے ریفرنس پر قانون کے مطابق کارروائی کا مشورہ دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم کے خلاف دائر نااہلی کے تمام4ریفرنسز، اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں ہی مسترد ہو کر دم توڑ گئے، البتہ عمران خان کے خلاف ایک ریفرنس سفر کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کی دہلیز تک پہنچ گیا۔ 

وزیر اعظم کو نااہل قرار دینے کیلئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد ، پاکستان تحریک انصاف اور سابق ممبر قومی اسمبلی عمر فاروق کی جانب سے دائر ریفرنسز ناکافی ثبوتوں کی بنیاد پر اسپیکر قومی اسمبلی نے مسترد کر دیئے۔ 

محمود خان اچکزئی کے خلاف ریفرنس بھی اسپیکر نے مسترد کردیا۔ عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر ایک ریفرنس تو اسپیکر نے مسترد کر دیا لیکن دانیال عزیز کا عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر ریفرنس الیکشن کمیشن پہنچ گیا۔ اس کے ہمراہ جہانگیر ترین کی نااہلی کے لئے ریفرنس بھی ہے۔ 

ساتھ ہی اسپیکر قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن سے عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کرنے سفارش بھی کر دی ہے۔ 

وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دینے کے ریفرنسز پاناماپیپرز کو بنیاد بناکر دائر کیے گئے تھے۔الیکشن کمیشن حکام نے تصدیق کی ہےکہ اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے 8 ریفرنسز موصول ہوگئےہیںجو وزیراعظم نوازشریف، عمران خان ، جہانگیر ترین اور محمود خان اچکزئی کی نااہلی سے متعلق ہیں۔ 

الیکشن کمیشن چند روز میں اسپیکر کی جانب سے بھجوائے گئے ریفرنسز پر غور کریگا۔


:دیگر مضامین
(05.09.2016) اسپیکر نے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف نااہلی ریفرنس مسترد کردیا
(05.09.2016) کراچی میں ضمنی انتخاب فوج کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ
(05.09.2016) کراچی میں ضمنی انتخاب فوج کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ
(05.09.2016) قائد آباد ، ناظم آباد میں پولیس کارروائی ، 9 ملزمان گرفتار
(04.09.2016) مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی کو 2 ماہ ہونے والے ہیں
(04.09.2016) پاناما لیکس : ایف بی آر نے نوٹس جاری کر دیئے
(03.09.2016) جی 20اجلاس میں شرکت کیلئے کئی عالمی رہنما چین پہنچ گئے
(03.09.2016) اسلام آباد سرچ آپریشن ،5 مشتبہ افراد گرفتار ،اسلحہ برآمد
(03.09.2016) پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا
(02.09.2016) قومی اسمبلی : بانی ایم کیو ایم کے خلاف قرارداد متفقہ طور پرمنظور
(02.09.2016) ترکی میں مزید آٹھ ہزار سکیورٹی اہلکاروں کو برطرف کر دیا گیا ہے
(02.09.2016) منفی ون فارمولاقابل قبول نہیں:واسع جلیل
(01.09.2016) وزیراعظم نے گوادر فری زون منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا
(01.09.2016) کسی قیدی کو عہدے کے سبب سہولت نہیں دی جائیگی،وزیر اعلیٰ سندھ
(01.09.2016) فیصل آباد میں کومبنگ آپریشن،6 دہشت گرد گرفتارہو گئے
(01.09.2016) پاناما لیکس تحقیقات، اپوزیشن نے سینیٹ میں بل جمع کرادیا
(31.08.2016) وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے
(31.08.2016) دبئی کے حکمراں شیخ کےسرکاری دفاتر پر چھاپے مارے
(30.08.2016) عمران کی وزیر اعظم کیخلاف درخواست سپریم کورٹ نے واپس کردی
(30.08.2016) وسیم اختر نے کراچی کے میئر کا حلف اٹھالیا



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں