16.10.2026, 01:54pm , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
امریکا نے الزام عاید کیا ہے کہ اسد حکومت حلب اور دوسرے شہروں میں انسانی امداد فراہم کرنے کی کوششوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔
کویت کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ ملک کی سیکورٹی کو نشانہ بنانے کے مقصد سے تیار کیے گئے تین منصوبوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے
 
مشرق وسطیٰ/افریقہ
 

عالمی عدالت انصاف کے معائنہ کاروں کے دورہ فلسطین کا امکان روشن!
12.09.2016, 04:35am , سوموار (GMT+1)

اسرائیلی حکومت کی طرف سے ہیگ میں قائم بین الاقوامی عدالت انصاف ’’آئی سی سی‘‘ کے معائنہ کاروں کو اسرائیل اور فلسطین کے دورے کی اجازت دیے جانے کے بعد یہ امکان پیدا ہوا ہے کہ ’آئی سی سی‘ کے معائنہ کار جلد ہی اسرائیلی جنگی جرائم کا مشاہدہ کرنے کے لیے فلسطینی علاقوں کا دورہ کریں گے۔

اسرائیل کے عبرانی اخبار’’ہارٹز‘‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ تل ابیب نے سنہ 2014ء کے موسم گرما میں فلسطین کےعلاقے غزہ کی پٹی پر دو ماہ تک مسلط کی گئی جنگ کے دوران جنگی جرائم کے الزامات کی تحقیقات کے لیے عالمی عدالت انصاف کے وفد کو دورہ اسرائیل کی اجازت دینے پر سنجیدگی سے غور شروع کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت عالمی معائنہ کاروں کے دورہ فلسطین اور اسرائیل کی مخالف رہی ہے مگر تل ابیب پرعالمی برادری کی طرف سے اس حوالے سے سخت دباؤ ہے۔

رپورٹ کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل جولائی اور اگست سنہ 2014ء کو غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جنگ میں جنگی جرائم کے الزامات کی تحقیقات میں ہرممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔ اس ضمن میں ہیگ میں قائم بین الاقوامی فوج داری عدالت کے مبصرین پر مشتمل وفد جلد ہی اسرائیل کا دورہ کرے گا۔

اسرائیلی حکومت کے ایک ذمہ دار عہدیدار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ عالمی عدالت انصاف کے مبصرین کا دورہ غیرمسبوق ہے۔ معائنہ کار جلد ہی اسرائیل پہنچیں گے۔

اسرائیلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کے معائنہ کار اسرائیلی عدلیہ کے حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور ان کے ساتھ مل کر غزہ جنگ میں جنگی جرائم کی تحقیقات کے طریقہ کار کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے ترجمان نے اس خبر پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ عالمی فوج داری عدالت کے وفد کو پراسیکیوٹر جنرل فاٹو بنسوڈا کے مطالبے پر اسرائیل بھیجا جا رہا ہے کیونکہ فلسطینی اتھارٹی  اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے ہیگ میں قائم بین الاقوامی فوج داری عدالت میں دائر درخواستوں میں اسرائیل پر سنہ 2014ء کی غزہ جنگ میں وحشیانہ جنگی جرائم کے الزامات عاید کیے ہیں۔ عالمی عدالت نے ماضی میں بھی متعدد مرتبہ معائنہ کاروں کا وفد اسرائیل اور غزہ بھیجنے کی کوشش کی تھی مگر اسرائیل کی ہٹ دھرمی کے نتیجے میں عالمی عدالت کا وفد فلسطین اور اسرائیل کا دورہ نہیں کر سکا۔

جولائی  اور اگست 2014ء کو اسرائیل نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر مسلسل باون دن تک زمینی، فضائی اور بحری اطراف سے حملے کیے تھے، جس کے نتیجے میں 2300 سے زاید عام شہری شہید اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہو گئے تھے۔ شہداء اور زخمیوں میں بیشتر کم سن بچوں اور خواتین پر مشتمل بتائی گئی تھی

:دیگر مضامین
(11.09.2016) اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی، 16 سالہ فلسطینی لڑکا شہید
(10.09.2016) ولندیزی رکن پارلیمان کے نیتن یاھو سے مصافحے سے انکار پراسرائیل سیخ پا
(09.09.2016) مسجد اقصیٰ کے محافظوں کو ہراساں کرنا اسرائیلی دہشت گردی ہے: اوقاف
(08.09.2016) خالد مشعل کا قابض دشمن کے خلاف چار نکاتی اسٹریٹجک حکمت عملی کا اعلان
(07.09.2016) فلسطینی وزیر کا مکان فوجی چھاؤنی میں تبدیل، فائرنگ سے تین مظاہرین زخمی
(05.09.2016) بیت المقدس میں گاڑی کی ٹکر سے اسرائیلی فوجی زخمی
(04.09.2016) مصر نے غزہ کی بین الاقوامی گذرگاہ معمول کی آمد ورفت کے لیے کھول دی
(03.09.2016) غزہ کی پٹی کے قریبا 19 لاکھ باشندے بدترین معاشی مشکلات کاشکار
(02.09.2016) فلسطین میں معذور افراد کے لیے سیاسی کوٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ
(01.09.2016) اسرائیلی فوج نے فدائی حملے کے سہولت کار اسیر کا مکان مسمار کر دیا
(31.08.2016) اسرائیلی عدالتوں سے مزید 8 فلسطینیوں کو انتظامی حراست کی سزائیں
(30.08.2016) الخلیل کے قلب میں صہیونی توسیع پسندی کا نیا منصوبہ طشت ازبام
(29.08.2016) عباس ملیشیا زیرحراست کارکنوں سے غیرانسانی سلوک کی مرتکب قرار
(28.08.2016) مسجد اقصیٰ کی تقسیم کی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی: امام قبلہ اول
(27.08.2016) یہودی شرپسندوں کی جانب سے قبلہ اول کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری
(26.08.2016) مطالبات تسلیم کئے جانے پر فلسطینی اسیر نے 70 روزہ بھوک ہڑتال ختم کر دی
(25.08.2016) مصر میں گرفتار فلسطینیوں کی رہائی فلسطینی سفارتخانے کی ذمہ داری ہے:بحر
(24.08.2016) غزہ پر تازہ حملے غاصب صہیونی ریاست کی کھلی جارحیت ہے
(23.08.2016) اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر زمینی اور فضائی حملہ کر دیا
(22.08.2016) اردنی پاسپورٹ کے حامل فلسطینیوں کے حج میں رکاوٹ دور کر دی گئی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں