لاہور:1965 کی جنگ قومی تاریخ کا درخشاں باب، 51 برس پہلے شجاعت کی نئی تاریخ رقم ہوئی، دشمن کو ہر محاذ پر منہ کی کھانی پڑی۔ یوم دفاع کا آغاز دفاقی دار الحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دار الحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے ہو گا۔
یوم دفاع کی سب سے بڑی تقریب جنرل ہیڈ کورٹرز راولپنڈی میں ہو گی۔ جس سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف خطاب کریں گے۔
یوم دفاع پاکستان کے موقع پر نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد سمیت تمام نیول اور ائیر بیسز پر بھی خصوصی تقریبات ہوں گی۔ جن میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا جبکہ اس موقع پر دفاعی ساز و سامان کی نمائش بھی کی جائے گی۔ اسلام کے ایف نائن پارک سمیت مختلف شہروں میں ائیر شوز بھی ہوں گے۔