15.10.2026, 06:37pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
عالمی اخبار کھیل
 

ٹی20:سرفراز کی قیادت میں پاکستان آج انگلینڈ کا سامنا کریگا
07.09.2016, 09:20am , بدھ (GMT+1)

سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پہلی بار پاکستان کی کپتانی کرنے پر خوش ہوں۔ زمبابوے میں ایک ون ڈے میں اظہر علی کے ان فٹ ہونے پر کپتانی ملی تھی اب مستقل کپتانی ملنے پرٹیم کو فتح دلانا چاہتا ہوں۔ ٹیم نئی ہے اور جذبے کے ساتھ کھیلیں گے، تاکہ دورہ اچھے نوٹ کے ساتھ ختم ہو۔ 

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں مصباح الحق اپنےامتحان میں سرخرو ہوئے۔ ٹیسٹ سیریز برابر ہونے کے بعد ون ڈے سیریز میں اظہر علی ناکام رہے۔ اب سرفراز احمد کی آزمائش ہے۔ ون ڈے کپتانی ملنے سے قبل سرفراز احمد کو انگلینڈ کے خلاف ایک اور ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں میں اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کرنا ہوگا۔

بدھ کو انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں ہورہا ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے دس بجے شروع ہوگا۔ شاہد آفریدی کی جگہ کپتانی ملنے کے بعد سرفراز احمد پہلی بار پاکستانی ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی کریں گے۔ 

سرفراز احمد کہتے ہیں کہ ملک کی کپتانی کرنا اعزاز کی بات ہے اور میں انگلینڈ کے ٹی ٹوئنٹی کا شدت سے منتظر ہوں۔ کوشش کروں گا کہ کپتان کی حیثیت سے مثبت کرکٹ کھیلوں۔ اپنی کارکردگی اور کپتانی سے پاکستان کرکٹ کو فائدہ پہنچائوں۔

سرفراز احمد نے کہا کہ ہماری ٹیسٹ ٹیم چھ سال سے سیٹ ہے۔ ون ڈے ٹیم میں مصباح الحق یونس خان اور شاہد آفریدی کی ریٹائر منٹ کے بعد ہم نئی ٹیم تشکیل دینے اور جدید کرکٹ سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہار سے نہیں ڈریں گے۔ 

لارڈز میں جیت سے دورے کا آغاز کیا تھا اب اختتام بھی جیت کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں۔ دورے کو ہائی نوٹ کے ساتھ ختم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شرجیل خان اور خالد لطیف پاکستانی اننگز شروع کریں گے۔ کپتان کی حیثیت سے پہلے میچ میں کوئی ریکارڈ نہیں بنانا چاہتا بلکہ اپنے ملک کو جتوانا چاہتا ہوں۔

سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے لئے نوجوان کھلاڑیوں کی شمولیت اچھی چیز ہے۔ بیٹنگ میں کسی دبائو کا شکار نہیں ہوں اپنا نیچرل گیم کھیلنا چاہتا ہوں۔ ہم ماضی کی جانب نہیں دیکھ رہے۔ اس وقت پاکستان کی رینکنگ ساتویں ہے ۔

ہم پاور ہٹرز کے ذریعے ٹیم کو اوپر لے جانا چاہتے ہیں۔ انگلش ٹیم اپریل میں کول کتہ میں آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی فائنل کے بعد دوسرا میچ کھیل رہی ہے۔ جون میں اس نے سری لنکا کو سائوتھمپٹن میں شکست دی تھی۔ انگلش ٹیم اولڈ ٹریفورڈ میں کبھی کوئی ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں ہاری ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 13ٹی ٹوئنٹی میچ ہوئے ہیں۔ پاکستان نے تین اور انگلینڈ نے9میں کامیابی حاصل کی۔ ایک میچ ٹائی رہا

:دیگر مضامین
(07.09.2016) ویسٹ انڈیز کا پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے اسکواڈ کااعلان
(05.09.2016) دورہ جنوبی افریقہ کے لئے 15 رکنی آسٹریلوی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا
(05.09.2016) اظہرکی کپتانی سے متعلق جلدفیصلہ کریں گے، شہریار خان
(05.09.2016) پاکستان نے انگلینڈ کو آخری ون ڈے میں چار وکٹوں سے ہرادیا
(04.09.2016) زمبابوین کرکٹر پاکستان میں جاری نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کھیلیں گے
(03.09.2016) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 5ون ڈے میچز کی سیریز کا آخری ون ڈے کارڈف میں
(02.09.2016) بولروں نے بہت محنت کی ،پارٹنرشپ نہ توڑسکے، اظہر علی
(01.09.2016) انگلینڈ نے پاکستان کو چوتھےون ڈے میں 4 وکٹوں سے شکست دے دی 
(01.09.2016) پاکستان اور انگلینڈ .چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل جمعرات کو ہیڈنگلے لیڈز میں
(01.09.2016) پاکستان کیخلاف واحد ٹی ٹوئنٹی کیلئے انگلش ٹیم کا اعلان
(31.08.2016) پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے اسپین کو شکست دے دی
(30.08.2016) تیسرے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو میچ میں فتح کےلئے445رنز کا ہدف دیا ہے
(30.08.2016) پاکستان بمقابلہ انگلینڈ : تیسرا ون ڈے آج ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا
(30.08.2016) سیریز بچانے کیلئے گرین شرٹس کے پاس آخری موقع۔ نوٹنگھم کا ایک روزہ میچ
(28.08.2016) پاکستان نمبر ون ٹیم پی سی بی اور مصباح کی کوششوں سے بنا،سعید اجمل
(27.08.2016) سرفراز احمد لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ون ڈے میں سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز
(27.08.2016) انگلینڈ کی خشک وکٹوں پر یاسر شاہ کا ہونا ضروری ہے،وسیم اکرم
(27.08.2016) پاکستان ،انگلینڈ دوسرا ون ڈےآج ہفتے کے روز کھیلا جائے گا
(25.08.2016) پاکستانی ٹیم نے چین میں جاری انٹرنیشنل اسنائپنگ مقابلہ جیت لیا
(24.08.2016) پہلا ون ڈے: میچ میں بارش، انگلینڈ کی 44 رنز سے فتح



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں