یورپی یونین نے یوکرائن کے تنازعے کے حوالے سے روس کے خلاف عائد کردہ پابندیوں میں چھ ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ یورپی یونین نے روس کی ایک سو پچاس سرکردہ شخصیات کے خلاف سفری پابندیوں کے ساتھ ساتھ تیس کاروباری اداروں کے خلاف بھی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔
روس کے خلاف یہ پابندیاں یوکرائن میں باغیوں کی حمایت کرنے پر سن دو ہزار چودہ میں عائد کی گئی تھیں۔ ان پابندیوں سے روس کے مالیات، توانائی اور دفاع کے شعبے متاثر ہو رہے ہیں۔