15.10.2026, 11:01am , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
سری لنکن حکومت نے پاناما لیکس پر اہم قدم اٹھاتے ہوئے تحقیقات کے لیے خصوصی پینل تشکیل دینے کا اعلان کردیا
حکومت اور مولویوں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنے کے شرکا ریڈ زون خالی کرکے واپس لوٹ گئے۔
 
عالمی اخبار تازہ ترین
 

پاکستانی نژاد امریکی شہری کی وفاقی جج نامزدگی کا خیر مقدم
08.09.2016, 12:12am , جعمرات (GMT+1)

امریکہ میں آباد مسلمان کمیونٹی کی نمائندہ تنظیموں اور رہنماؤں نے پاکستانی نژاد امریکی شہری عابد ریاض قریشی کی وفاقی عدالت میں جج کی حیثیت سے نامزدگی کو مسلمانوں کے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔

بدھ کو وائس آف امریکہ کی اردو سروس کے پروگرام "جہان رنگ" میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم امریکی رہنما خضر خان نے کہا کہ عابد ریاض کی نامزدگی ان کی پیشہ وارانہ قابلیت کی بنیاد پر ہوئی ہے جو واشنگٹن کے قانونی حلقوں میں مسلمہ ہے۔

صدر براک اوباما نے منگل کو عابد ریاض قریشی کو کی ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کی ضلعی عدالت کا جج نامزد کیا تھا۔ اگر امریکی سینیٹ نے عابد ریاض کی نامزدگی کی توثیق کردی تو وہ امریکہ کی کسی وفاقی عدالت کے جج بننے والے پہلے مسلمان ہوں گے۔

جہاں رنگ کی میزبان بہجت جیلانی سے گفتگو کرتے ہوئے خضر خان نے کہا کہ مسلمانوں میں بے شمار قابل لوگ ہیں جو اس طرح کے مواقع کے منتظر ہیں اور انہیں امید ہے کہ مستقبل میں ایسی مزید نامزدگیاں ہوں گی۔

خضر خان خود بھی ایک وکیل ہیں اور ہارورڈ یونی ورسٹی کے اسی لا اسکول سے پڑھے ہیں جہاں سے عابد ریاض قریشی نے تعلیم حاصل کی۔

خضر خان کو جولائی میں ہونے والے ڈیموکریٹ پارٹی کے کنونشن میں ری پبلکن امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کی مسلمانوں سے متعلق منفی بیان بازی پر کڑی تنقید سے شہرت ملی تھی جس کے بعد انہیں کئی فورمز پر امریکی مسلمانوں کا موقف واضح کرنے اور امریکی معاشرے میں ان کی خدمات سے متعلق تقریروں کے لیے مدعو کیا جاتا رہا ہے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خضر خان کا کہنا تھا کہ جمہوری معاشروں میں رہنے والے اگر چاہتے ہیں کہ ان کی آواز سنی جائے تو اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ جمہوری عمل کا حصہ بنیں، اپنا ووٹ رجسٹرڈ کرائیں اور انتخابات میں امیدوار بنیں۔

انہوں نے کہا کہ اس حقیقت کے پیشِ نظر امریکہ میں آباد مسلمانوں کے طرزِ عمل میں حالیہ برسوں کے دوران نمایاں تبدیلی آئی ہے اور جاری صدارتی انتخابی مہم میں تبدیلی کی یہ لہر اپنے عروج پر ہے۔

ان کے بقول اس وقت امریکی مسلمان ہر سطح پر خاصے جوش و خروش سے انتخابی عمل میں شامل ہورہے ہیں کیوں کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ان کی آواز جو دبی ہوئی تھی، اس عمل میں شامل ہونے کے نتیجے میں وہ امریکہ بھر میں سنی جائے گی اور یہ قبول کیا جائے گا کہ مسلمان انتہائی امن پسند اور مہذب قوم ہیں۔

خضر خان کا کہنا تھا کہ امریکہ میں آباد پاکستانی کمیونیٹیز خاصی سرگرم ہیں اور ان کی سرگرمیوں میں دیگر مذاہب کے لوگ بھی شریک ہوتے ہیں جو قابلِ تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمیونٹی میں شریک ہونے کا صرف یہ مطلب نہیں ہے کہ الیکشن کے دن ووٹ ڈال دیا جائے بلکہ اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ جس کمیونٹی میں رہتے ہوں اس کا حصہ بنیں، اس کے دکھ درد میں شریک ہوں اور اس کی حفاظت اور بہتری کی کوششوں میں شامل ہوں۔ ان کے بقول امریکہ میں آباد پاکستانی یہ کام کر رہے ہیں اور انہیں امید ہے کہ اس میں مزید پیش رفت ہوگی۔

اس سے قبل امریکہ میں مسلمانوں کی ایک بڑی نمائندہ تنظیم "کیئر" نے بھی عابد ریاض قریشی کی وفاقی عدالت کے جج کی حیثیت سے نامزدگی کا خیرمقدم کیا تھا۔

ایک بیان میں کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (کیئر) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نہاد اعواد نے کہا تھا کہ عابد قریشی کی نامزدگی معاشرے میں شمولیت کا ایک پیغام ہے جس کا امریکی مسلمان برادری خیر مقدم کرتی ہے۔


:دیگر مضامین
(07.09.2016) کراچی: پولیس نے فیصل واوڈا کو حراست میں لے لیا
(07.09.2016) یوم فضائیہ:شہید پائلٹ راشد منہاس کو خراج عقیدت
(07.09.2016) بھارت: خواتین کے خلاف جرائم میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا
(06.09.2016) تحریک انصاف چیئرمین عمران خان نے بانی ایم کیو ایم پر کڑی تنقید کی
(06.09.2016) ملک بھر میں افواج پاکستان کے شہدا کی یادگاروں پر تقاریب
(06.09.2016) آج یوم دفاع پاکستان قومی و ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے
(05.09.2016) نامعلوم افراد نے سندھ ہائیکورٹ کےاطراف بینرز لگادیئے
(05.09.2016) الیکشن کمیشن نے 8 ریفرنسز ملنے کی تصدیق کردی ہے
(05.09.2016) اسپیکر نے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف نااہلی ریفرنس مسترد کردیا
(05.09.2016) کراچی میں ضمنی انتخاب فوج کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ
(05.09.2016) کراچی میں ضمنی انتخاب فوج کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ
(05.09.2016) قائد آباد ، ناظم آباد میں پولیس کارروائی ، 9 ملزمان گرفتار
(04.09.2016) مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی کو 2 ماہ ہونے والے ہیں
(04.09.2016) پاناما لیکس : ایف بی آر نے نوٹس جاری کر دیئے
(03.09.2016) جی 20اجلاس میں شرکت کیلئے کئی عالمی رہنما چین پہنچ گئے
(03.09.2016) اسلام آباد سرچ آپریشن ،5 مشتبہ افراد گرفتار ،اسلحہ برآمد
(03.09.2016) پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا
(02.09.2016) قومی اسمبلی : بانی ایم کیو ایم کے خلاف قرارداد متفقہ طور پرمنظور
(02.09.2016) ترکی میں مزید آٹھ ہزار سکیورٹی اہلکاروں کو برطرف کر دیا گیا ہے
(02.09.2016) منفی ون فارمولاقابل قبول نہیں:واسع جلیل



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں