یورپ کی جنوبی ریاستوں کے لیڈران کی آج ہونے والی ایک سمٹ کے ایجنڈے پر مہاجرت، انتہا پسندی اور کفایت شعاری کے موضوعات کو خاص طور پر اہمیت حاصل ہے۔ اس سربراہ اجلاس کی میزبانی یونان کے وزیراعظم الیکسس سپراس کر رہے ہیں۔
شریک یورپی ریاستوں میں ہنگری، سلوواکیہ، چیک جمہوریہ اور پولینڈ شامل ہیں۔ ان ریاستوں کو ’ویزے گراڈ گروپ‘ بھی کہا جاتا ہے۔ پرتگال، مالٹا اور قبرص کے لیڈران بھی اس سمٹ میں مدعو ہیں۔ اسپین کے عبوری وزیراعظم ماریانو راخوئے اپنے ملک میں حکومت سازی کے بحران کی وجہ سے اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔ دوسری جانب یورپی یونین کی سمٹ اگلی جمعرات سولہ ستمبر کو ہو گی۔