اتوار گیارہ ستمبر کو امریکا میں سن 2001 میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی پندرہویں برسی ہے۔ امریکی صدر باراک اوباما نے اس موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ امریکی عوام کو کسی بھی دہشت گردی کے واقعہ کے دوران اتفاق، اتحاد اور یگانگت کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔
اس دن کے اعتبار سے نیویارک میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ نائن الیون حملوں کی برسی کے موقع پر ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی امیدوار ہلیری کلنٹن نے نیویارک شہر میں ’گراؤنڈ زیرو‘ جانے کا اعلان کیا ہے۔
سن 2001 میں ستمبر کی گیارہ تاریخ کو امریکی سر زمین پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کو اولین غیرملکی حملے قرار دیا جاتا ہے۔