15.10.2026, 10:11pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔
امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
 
عالمی خبریں
 

دہشت گردوں کےخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم
12.09.2016, 05:15am , سوموار (GMT+1)

صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ داعش،القاعدہ اور دیگردہشت گرد گروپ جانتے ہیں کہ وہ امریکہ جیسے عظیم ملک کو شکست نہیں دے سکتے۔امریکہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گا۔

نائن الیون کے واقعے کے پندرہ برس مکمل ہونے پر ورجینیا میں پینٹاگون میں نائن الیون میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر براک اوباما نے کہا :

’دہشت گرد کارروائیوں کا مقصد خوفزدہ کرکے اپنے مقاصد حاصل کرنا ہے لیکن وہ اس میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔‘

صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’نائن الیون میں جان سے جانے والے تین ہزارافراد کی یاد میں پورا امریکہ متحد ہے ۔‘

انہوں نے مزید کہا ’ ہم ان لوگوں کے سامنے ہارنہیں مانیں گے جو ہمیں تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔‘

صدراوباما کا کہنا تھا کہ امریکہ کی مسلح افواج،انٹیلی جنس، ہوم لینڈ سیکورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنی جانوں کوخطرے میں ڈال کرالقاعدہ کی کمرتوڑ دی ہے۔‘

ان کا یہ کہنا بھی تھا کہ ’اسامہ بن لادن کو کیفرکردار تک پہنچایا گیا اور امریکہ کی سلامتی کو مضبوط کیا گیا ہے۔‘

صدر براک اوباما نے مزید کہا کہ ’دہشت گردی کے خطرات اب بھی موجود ہیں۔القاعدہ اورداعش جیسے دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کرکے انہیں اپنی ملکی سلامتی اورحفاظت کے لئے ختم کریں گے۔‘

صدراوباما کا کہنا تھا کہ’ امریکی معاشرے کا چہرہ مسخ کرنے والا ردعمل نہیں دے سکتے۔ امریکی معاشرے میں رنگ و نسل اور مذہب سے بالاتر ہو کر سب سے ایک جیسا برتاؤ کیا جاتا ہے۔‘

امریکی صدرنے کہا ’ہم کسی بھی خوف سے بالاترہوکراپنی آزادی اور اس طرز زندگی کا تحفظ کریں گےجو امریکی معاشرے کا خاصا اور تمام دنیا کے لئے مثال ہے۔‘

:دیگر مضامین
(11.09.2016) رونالڈ ریگن پر قاتلانہ حملہ کرنے والا شخص رہا کر دیا گیا
(11.09.2016) نائن الیون دہشت گردانہ حملوں کی برسی اج اتوار کو
(10.09.2016) شمالی کوریا کا جوہری تجربہ عالمی امن کے لیے ’شدید خطرہ‘: اوباما
(10.09.2016) ماؤزے تنگ کی چالیسویں برسی، چین میں خصوصی تقریبات
(09.09.2016) فرانس :عسکریت پسندی کے الزام میں 3خواتین گرفتار
(09.09.2016) بھارت سرکار ہی بےامنی کی ذمہ دار ہے، سید علی گیلانی
(09.09.2016) سعودی وزیرخارجہ نے ایران کی طرف سے حج اور سعودی عرب سے متعلق سامنے آنے والے تازہ بیانات کی شدید مذمت کرتے انہیں مسترد کردیا ہے
(08.09.2016) اوباما کی سعودی عرب کو فوجی ہتھیار فروخت کرنے کی پیشکش
(08.09.2016) ’ایرانی لیڈر مسلمان ہی نہیں ہیں‘، سعودی مفتی اعظم
(07.09.2016)  بھارتی فورسزکی فائرنگ سے 60 کشمیری زخمی ہوگئے
(07.09.2016) شام میں عراق جیسی غلطیاں نہ دہرائی جائیں۔ برطانیہ
(07.09.2016) مقبوضہ کشمیر میں جاری ہڑتال میں 16 ستمبر تک توسیع کر دی گئی
(06.09.2016) فلپائن کے صدر کے سخت بیان کے بعد اوباما نے ملاقات سے انکار کر دیا
(06.09.2016) کابل: وزارت دفاع کے سامنے یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 24 افراد ہلاک
(06.09.2016) صدر رزاق کے خلاف ملائشیا کے اپوزیش رہنماؤں کا اتحاد
(05.09.2016) کشمیری رہنماؤں کا بھارتی وزیر داخلہ سے ملاقات سے انکار
(05.09.2016) برطانیہ کی وزیراعظم تھریسا مے نے کہا کہ وہ اپنے ملک کے لیے نئے تجارتی مواقع حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں
(05.09.2016) عدن، باغیوں کے حملوں میں حکومت نواز پندرہ فوجی ہلاک
(04.09.2016) امریکہ برطانیہ تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال کر سکتے ہیں
(04.09.2016) بنگلادیش :جماعت اسلامی کے رہنما میر قاسم علی کو پھانسی دیدی گئی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں