قومی ٹی ٹوئنٹی کپ 2016 کے لیے لاہور وائٹس نے شعیب ملک اور کراچی بلیوز نے آل رائونڈر محمد نواز کو سائن کر لیا۔ بابر اعظم کو کسی ٹیم نے سائن نہیں کیا۔
ذرائع کے مطابق دیگر کھلاڑیوں نے طویل دورہ انگلینڈ کے بعد آرام کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کرکٹرز نے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں عدم شرکت سے متعلق بورڈ کو آگاہ کر دیا ہے۔
کرکٹرز کا موقف ہے کہ 17 ستمبر کو دبئی روانگی ہےاس لیے وہ آرام کرنا چاہتے ہیں، دبئی میں ویسٹ انڈیز سے سیریز کے بعد ٹیم نے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کا بھی دورہ کرنا ہے۔
مصروف شیڈول کے باعث بورڈ نے کھلاڑیوں کو آرام کا آپشن دیا ہے۔قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کا سیمی فائنل 15 اور فائنل 16 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔