حیدرآباد میں مبینہ پولیس مقابلے ہوئے ہیں جس میں دو ملزمان ہلاک جبکہ ایس ایچ او زخمی ہوا ہے ۔
پولیس کےمطابق پھلیلی اورسائٹ ایریامیں 2مبینہ پولیس مقابلے ہوئے۔جس میں 2ملزمان ہلاک ہوگئے۔
پولیس کا کہناہےکہ ملزمان ایس ایچ او سائٹ عمران رشید پر فائرنگ سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔زخمی ایس ایچ او کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔