14.10.2026, 08:45pm , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔
امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
 
عالمی خبریں
 

عیدالاضحی کےتیسرے روز بھی سنت ابراہیمی ادا کرنے کاسلسلہ جاری ہے۔کراچی کے بعض علاقوں میں آلائشوں کے ڈھیر، شہری پریشان
15.09.2016, 12:05am , جعمرات (GMT+1)


عیدالاضحی کےتیسرے روز بھی سنت ابراہیمی ادا کرنے کاسلسلہ جاری ہے،کل تک مشکل سے ہاتھ آنے والے قصائی بھی آج آسانی سے دستیاب ہیں ۔

عید پرقربانی کا سلسلہ جاری ہے ،کہیں جانور گررہے ہیں تو کہیں گرائے جاچکےہیں ۔نہ نخرے پہلے جیسے نہ ہی ریٹ ،پہلے دن شہریوں کو آسرے دے دے کر تھکانے والے قصاب بھی اب آسانی سے دستیاب ہیں۔

قربانی سے فارغ ہونےوالے قیمہ بنوا رہےہیں تو کہیں پائے بھنوانے کی تیاریاں ہورہی ہیں ۔

عید الاضحی پر دوسرے روز کی گہما گہمی تو جاری ہےلیکن قربانی تو تیسرے روزبھی ہوگی، تیسرے روز بچے کچے جانور چھری تلے آئیں گے۔اور تکہ ،بوٹی،روسٹ رانیںپھر تیار ہوں گی۔

دوسری جانب دو دن پہلے مکمل طور پر آباد مویشی منڈیاں سنسان ہونے لگیں ،بیوپاری رہےسہےجانوروں کو اونے پونے بیچ کر گھر جانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں

کراچی میں عیدالاضحی کےدوسرے روز بھی قربانی کے ساتھ ساتھ صفائی مہم بھی جاری ہے ۔بلدیاتی عملے نے کچھ علاقوں کو تو آلائشوں سے صاف کرلیا ہے تاہم بعض علاقے اب بھی توجہ کے طالب ہیں ، تعفن اٹھنے سے پریشان شہریوں نے جلد از جلد صفائی کا مطالبہ کردیا۔

عید قرباں پر ملک بھر کے بلدیاتی اداروں کی جانب سے آلائشیں اٹھانے کےلیے خصوصی مہم جاری ہے ۔کراچی میں شہر کی مرکزی شاہراہوں پر صفائی کی صورتحال مناسب ہے ۔تاہم مختلف رہائشی علاقوں اور اپارٹمنٹس سے اب تک آلائشیں نہیں اٹھائی جاسکیں جس کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے ۔

کراچی کی جیل چورنگی کےقریب پل کےنیچےاورکہکشاں سوسائٹی ملیر ہالٹ بلال مسجد کے قریب بھی آلائشوں کے ڈھیرلگے ہیں، علاقے میں تعفن کی وجہ سے مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔علاقہ مکین کا کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بھی اپنی مدد آپ کے تحت دو بار آلائشیں ٹھکانے لگائیں۔

ادھرلاہور میں بھی آلائشیں اٹھانے کا کام دوسرےدن بھی جاری ہے ۔تاہم کچھ علاقوں کواب تک مکمل صاف نہیں کیا جاسکا ہے 
.......................
ملک بھر میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے ۔ نمازعید کے ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے۔نماز کے بعد گلے مل کر تمام گلے شکوے دور کیے گئے۔ سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی جاری ہے۔

ملک بھر میں نمازعید کے ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات،وزیراعظم نوازشریف نے رائےونڈ میں نماز عید ادا کی۔ قائم مقام صدر میاں رضا ربانی،گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد نےجناح گراؤنڈ کراچی،خورشید شاہ نے سکھر،بلاول بھٹو نے گڑھی خدابخش،سراج الحق نے منصورہ،یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں عید کی نماز ادا کی ۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی نمازعیدالاضحی کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی کی ادائیگی جاری ہے، اسلام آباد میں نمازعید کے 796 چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے، جن پر 3 ہزار سیکورٹی کے اہلکار تعینات تھے۔

لاہور میں سیکڑوں مقامات پر نماز عید الاضحی کے اجتماعات ہوئے، گورنر، وزیراعلیٰ پنجاب، امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور سربراہ عوامی تحریک طاہر القادری نے لاہور میں عید کی نماز پڑھی۔

نماز عید کےاجتماعات میں شہریوں نے پاکستان اور اسلام کی سربلندی، ترقی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں۔نماز عید کے بعد فرزندان اسلام اپنے قربانی کیلئے لائے گئے جانوروں کو اللہ کی راہ میں قربان کر رہے ہیں۔

عید الاضحی کے موقع پربڑے شہروں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، رینجرز اور پولیس کی نفری عید گاہوں ، مساجد، امام بارگاہوں اور اہم شاہراہوں پر تعینات ہیں۔نماز عید الاضحی کے اجتماعات کے بعد شہری سنت ابراہیمی کا فریضہ سر انجام دیتے ہوئے اپنے پسند کے جانوروں کی قربانی پیش کر رہے ہیں۔ 

جہاں قربانی ہوگئی قربانی،وہاںانہوں نے بھون کرکلیجی اپنی بھوک مٹالی،لیکن دوپہر کے کھانے میںدسترخوان پرچانپیں،کڑاہی،مصالحے دار بریانی،مزیدار قورمہ،بھنا گوشت اور نہاری خوب سجے گا ، شام کو سب کے ساتھ باربی کیو کی باری آئے گی۔

منی،گڑیا،ببلو کے شیرو،ٹائیگر،سلطان قربان سب ہوگئے ،رات بھر پیارے جانوروں کو ٹہلانے والے،ناز نخرے اٹھانے والے ننھے بچے اداس ہوگئے۔ 

ملتان میں گٹرمیں گرنے والے بیل کو کرین کی مدد سے نکال لیاگیا،امین حفیظ نے بھی بکرے کی قربانی کرلی۔

ماہرین صحت کہتے ہیں گوشت کھائیں لیکن ہاتھ ذرا ہولا رکھیں،قربانی کے گوشت کو فوری طور پر نہ پکائیں،ایک دو گھنٹے رکھیں پھر ہنڈیا چڑھائیں ،جب اچھی طرح گل جائے تو خوب چبا چبا کر کھائیں
................
...............
یورپ اور خلیج کے ممالک سمیت زیادہ تر دنیا میں آج سوموار کو عید قربان منائی جا رہی ہے، پاکستان میں کل منگل کو عید ہو گی

دنیا بھر کی طرح برطانیہ میں بھی عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وخروش اورایثار و قربانی کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ برطانیہ کے ہر 
چھوٹے بڑے شہر کی مساجد میں عید کی نماز کے روح پرور اجتماعات ہو رہے ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران اور خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران اور خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ ایران میں عید الاضحی کا سب سے بڑا اجتماع دارالحکومت تہران میں منعقد ہوا جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔ تہران میں نماز عید الاضحی آیت اللہ سید احمد خاتمی کی امامت میں ادا کی گئی۔ 

ایران کے تمام شہروں اور دیہاتوں عید الاضحی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکہ، آسٹریلیا، یورپ اور مشرق وسطیٰ میں بھی آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے۔ آسٹریلیا، ملائشیا، انڈونیشیا، نیوزی لینڈ میں بھی آج مسلمان عید منا رہے ہیں

:دیگر مضامین
(14.09.2016) امریکہ اور اسرائیل کے مابین اربوں ڈالر کا دفاعی معاہدہ
(14.09.2016)   بائیس لاپتہ ہندوستانیوں کی داعش میں شمولیتب
(13.09.2016) فتح اللہ گولن کی گرفتاری کیلئے ترکی نے امریکا کو باضابطہ درخواست دے دی
(13.09.2016) امریکی فورسز فلپائن سے چلی جائیں: صدر ڈوٹرٹے
(12.09.2016) دہشت گردوں کےخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم
(11.09.2016) رونالڈ ریگن پر قاتلانہ حملہ کرنے والا شخص رہا کر دیا گیا
(11.09.2016) نائن الیون دہشت گردانہ حملوں کی برسی اج اتوار کو
(10.09.2016) شمالی کوریا کا جوہری تجربہ عالمی امن کے لیے ’شدید خطرہ‘: اوباما
(10.09.2016) ماؤزے تنگ کی چالیسویں برسی، چین میں خصوصی تقریبات
(09.09.2016) فرانس :عسکریت پسندی کے الزام میں 3خواتین گرفتار
(09.09.2016) بھارت سرکار ہی بےامنی کی ذمہ دار ہے، سید علی گیلانی
(09.09.2016) سعودی وزیرخارجہ نے ایران کی طرف سے حج اور سعودی عرب سے متعلق سامنے آنے والے تازہ بیانات کی شدید مذمت کرتے انہیں مسترد کردیا ہے
(08.09.2016) اوباما کی سعودی عرب کو فوجی ہتھیار فروخت کرنے کی پیشکش
(08.09.2016) ’ایرانی لیڈر مسلمان ہی نہیں ہیں‘، سعودی مفتی اعظم
(07.09.2016)  بھارتی فورسزکی فائرنگ سے 60 کشمیری زخمی ہوگئے
(07.09.2016) شام میں عراق جیسی غلطیاں نہ دہرائی جائیں۔ برطانیہ
(07.09.2016) مقبوضہ کشمیر میں جاری ہڑتال میں 16 ستمبر تک توسیع کر دی گئی
(06.09.2016) فلپائن کے صدر کے سخت بیان کے بعد اوباما نے ملاقات سے انکار کر دیا
(06.09.2016) کابل: وزارت دفاع کے سامنے یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 24 افراد ہلاک
(06.09.2016) صدر رزاق کے خلاف ملائشیا کے اپوزیش رہنماؤں کا اتحاد



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں