فرانس اور جرمنی کی جانب سے مشرقی یوکرائن میں قیام امن کی ایک اور کوشش کی جا رہی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اس سلسلے میں فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ مشترکہ طور پر بدھ سے یوکرائن کا دو روزہ شروع کر رہے ہیں۔
اس دوران تنازعے کے فریقین کو ایک مرتبہ پھر غیر مشروط طور پر فائر بندی معاہدے پر عمل درآمد کے لیے کہا جائے گا۔ ایک بیان کے مطابق پیرس اور برلن کی حکومتیں چاہتی ہیں کہ فریقین منسک امن معاہدے پر ذمہ داری کے ساتھ عمل پیرا ہوں۔