پاکستان نے عالمی برادری سے ایک بار پھر معصوم کشمیریوں کا قتل عام روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے اقوام متحدہ کےنمائندے نے بھی کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی تصدیق کی ہے۔
پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کا قتل عام فوری روکا جائے۔
عید پر بھی کرفیو زدہ کشمیریوں سے بھر پور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کمشیر میں یو این مشن کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ بھارت کو بھی مقبوضہ کشمیر پر مذاکرات کی پیشکش کی تھی لیکن اس کا کوئی مثبت جواب نہیں آٰیا