کراچی میں بڑی عید پر اسٹریٹ کرمنلز کی بھی عید ہوگئی، 24 گھنٹے میں 538 موبائل فون چوری یا چھین لئے گئے
شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی سے بھی محروم کردیا گیا۔
مختلف علاقوں میں شہری لاکھوں روپے کی نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم کر دئیے گئے، شہریوں سے 538 موبائل فون چھین لئے یا چوری کر لئے گئے۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف وارداتوں میں ملوث 20 سے زائد اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرلیا۔